اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور البرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ نے پی ٹی سی ایل کے ٹیئر۔ تھری ڈیٹا سینٹر میں پرائمری کولوکیشن سروسز کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت پی ٹی سی ایل البرکہ بینک کو جدید انفراسٹرکچر، پلیٹ فارم سلوشنز اور مینیجڈ سیکیورٹی سروسز سے آراستہ ایک محفوظ اور قابلِ اعتماد ڈیٹا سینٹر نظام فراہم کرے گا ۔
گروپ چیف بزنس سلوشنز آفیسر، پی ٹی سی ایل و یوفون4G ، آصف احمد اور البرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، محمد عاطف حنیف نے کراچی میں بینک کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں اس معاہدے پر دستخط کیے۔
اس موقع پر البرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ کے چیف انفارمیشن آفیسر شاہد ثمر، سربراہ، انفارمیشن ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر، سید محمد ثاقب، پی ٹی سی ایل اور یوفون4G کے گروپ نائب صدر، انٹرپرائز، بشارت قریشی، گروپ نائب صدر، بزنس ٹو بزنس اسٹریٹجی، سید عمران بخاری، گروپ نائب صدر، ڈی سی آپریشنز، سلیم اللہ بیگ، اور گروپ ڈائریکٹر انٹرپرائز، عمر فاروقی سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، گروپ چیف بزنس سلوشنز آفیسر، پی ٹی سی ایل و یوفون 4G، آصف احمدنے کہا، ''ہمیں البرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ کے آئی ٹی اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن وژن کی تکمیل میں معاونت پر بے حد خوشی ہے۔ پاکستان کے قومی ٹیلی کام کیریئر کی حیثیت سے پی ٹی سی ایل جدید ٹیکنالوجی سہولیات کو اپنانے میں صف اول کے اداروں کی معاونت کے ذریعے قومی ڈیجیٹل ایجنڈے کو فروغ دینے کیلئے پُر عزم ہے۔''
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر، البرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ، محمد عاطف حنیف نے کہا، ''ہمیں خوشی ہے ہم اپنی ٹیکنالوجی ٹرانسفارمیشن حکمت عملی کے تحت ڈیٹا سینٹر سہولیات کے حصول کیلئے پی ٹی سی ایل کو ایک قابلِ اعتماد شراکت دار کے طور پر منتخب کر رہے ہیں۔ یہ شراکت داری ہمارے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور ڈیٹا و پلیٹ فارم مینجمنٹ کے طریقہ کار کو مستحکم کرنے کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔ پی ٹی سی ایل کی مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم سیکیورٹی میں بہتری لانے، مارکیٹ میں مصنوعات کی فراہمی کے وقت کو کم کرنے اور اپنے صارفین و شراکت داروں کو ایک جدید ڈیجیٹل مالیاتی تجربہ فراہم کرنے کے خواہاں ہیں۔''
پی ٹی سی ایل پاکستان بھر میں مختلف صنعتوں سے وابستہ اداروں کو بہترین آئی سی ٹی اور سیکیورٹی سروسز فراہم کرتا ہے۔ یہ معاہدہ ایک جدید اور صارفین کی سہولت اور بہتری پر مبنی بینکاری نظام کے قیام کے لیے ڈیجیٹل سلوشنز کے استعمال کی سمت بڑھتی ہوئی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے ۔
ایک تبصرہ شائع کریں