اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور سندھ بینک نے ایک اہم شراکت داری معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت سندھ بینک کی 330 شاخوں پر پی ٹی سی ایل کے سافٹ ویئر ڈیفائنڈ وائیڈ ایریا نیٹ ورک (SD-WAN) کی تنصیب کی جائے گی۔ یہ نیٹ ورک کاروباری اداروں کو مختلف مقامات پر انٹرنیٹ اور نیٹ ورک کنکشنز کی مؤثر انداز میں فراہمی کا ایک جدید ذریعہ ہے، جو ڈیٹا کو سافٹ ویئر کی مدد سے تیزرفتار، محفوظ اور کم لاگت طریقے سے منتقل کرنے میں مدد دیتا ہے۔
اس معاہدے پر حال ہی میں کراچی میں سندھ بینک کے مرکزی دفتر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں سندھ بینک کے ڈپٹی سی ای او، سید اسد علی شاہ اور گروپ چیف بزنس سلوشنز آفیسر، پی ٹی سی ایل و یوفون 4G، آصف احمد نے دستخط کیے۔ اس موقع پر سندھ بینک کے صدر و سی ای او، محمد انور شیخ بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ تقریب میں گروپ نائب صدر، انٹرپرائز، پی ٹی سی ایل و یوفون 4G، بشارت قریشی، گروپ نائب صدر، بزنس ٹو بزنس اسٹریٹیجی، پی ٹی سی ایل و یوفون 4G ، سید عمران بخاری، گروپ ڈائریکٹر انٹرپرائز، پی ٹی سی ایل و یوفون 4G ، عمر فاروقی ، چیف انفارمیشن آفیسر، سندھ بینک،عدنان صدیقی، چیف فنانشل آفیسر، سندھ بینک، دلشاد حسین، اور ہیڈ آف انفراسٹرکچر، سندھ بینک، سید ذیشان الحق سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی شریک ہوئے۔

پی ٹی سی ایل سندھ بینک کو اپنی جدید ترین انفراسٹرکچر اور پلیٹ فارم سلوشنز فراہم کر رہا ہے، جو جدید ٹیکنالوجی اور منظم سیکیورٹی سے لیس ہیں۔
تقریب سے اپنے خطاب میں آصف احمد، گروپ چیف بزنس سلوشنز آفیسر، پی ٹی سی ایل و یوفون4G نے کہا، ''ہمیں سندھ بینک کے کاروباری مقاصد کی تکمیل میں اپنی معاونت پر بے حد خوشی ہے۔ پی ٹی سی ایل ایک قومی ادارے کی حیثیت سے ملک بھر میں ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے۔ ایسے شراکت داری معاہدوں کے ذریعے پی ٹی سی ایل کارپوریٹ سیکٹر کو جدید اور محفوظ سہولیات فراہم کر کے ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس سے ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔''
اس موقع پر صدر و سی ای او، سندھ بینک، محمد انور شیخ نے کہا، ''ہمیں اس معاہدے پر بے حد خوشی ہے، جس کے ذریعے پی ٹی سی ایل ہمارے انفراسٹرکچر پلیٹ فارم سلوشنز میں ایک قابلِ اعتماد شراکت دار کی حیثیت سے شامل ہوگا۔ یہ شراکت داری بینک کی انفراسٹرکچر، پلیٹ فارمز اور ڈیٹا مینجمنٹ حکمتِ عملی میں ایک انقلابی پیش رفت ہے۔ پی ٹی سی ایل کے جدید انفراسٹرکچر، اور ٹیلی کمیونی کیشن ماہرین کی مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سندھ بینک بہتر آپریشنل لیوریج، مضبوط سیکیورٹی و ڈیٹا تحفظ، اور مصنوعات و خدمات کی تیز تر مارکیٹ دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہے، تاکہ اپنے صارفین اور شراکت داروں کے لیے ایک ڈیجیٹل طور پر فعال مالیاتی طرزِ زندگی کی فراہمی جاری رکھ سکے۔''
پی ٹی سی ایل اور سندھ بینک پاکستان بھر میں مختلف صنعتوں میں اپنے صارفین کو اعلیٰ درجے کی خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ معاہدہ آئی سی ٹی اور سیکیورٹی سلوشنز کے وسیع تر شعبوں میں جاری ترقی کا حصہ ہے، جس سے پاکستان میں ڈیجیٹل بینکاری ایکو سسٹم کو فروغ ملے گا ۔
ایک تبصرہ شائع کریں