یوفون 4G نے خیبر پختونخواہ کے سیلاب متاثرین کو مفت کالز کی سہولت فراہم کر دی

کراچی : یوفون4G  نے خیبر پختونخوا میں اچانک بادل پھٹنے اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ علاقوں کے شہریوں کی مدد کا بیڑہ اُٹھا لیا۔ ماحولیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے اثرات سے رونما ہونے والی آفات نے 300 سے زائد قیمتی جانیں لے لیں اور سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔





یوفون4G  نے متاثرین کی تلاش اور مدد کی فوری ضرورت کے پیش نظر متاثرہ اضلاع باجوڑ، بونیر، بٹگرام اور بٹل (مانسہرہ) میں اپنے صارفین کو مفت منٹس فراہم کر دیے ہیں، تاکہ وہ ہنگامی خدمات حاصل کر سکیں، مقامی سطح پر اجتماعی اقدامات اٹھا سکیں اور اپنے پیاروں سے رابطہ میں رہ سکیں۔

ماضی میں بھی بلا تعطل کمیونی کیشن سہولیات نے موثر ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سال 2022 کے ملک گیر سیلاب کے دوران یوفون4G  کی جانب سے مفت کالز کی سہولت نے قیمتی جانیں بچانے، طبی ہنگامی حالات سے نمٹنے اور متاثرہ برادریوں کو خوراک و رہائش پہنچانے میں ریسکیو ٹیموں کی بہت مدد کی۔

یہ اقدام پی ٹی سی ایل گروپ کے وسیع تر سی ایس آر پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی آفات کے دوران بلا تعطل رابطے کو یقینی بنا کر آفات سے نمٹنے کی قومی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔
ختم شد۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی