ہسپتال میں داخل بچوں کو کھلونوں کے تحفے دے کر خوشیاں بانٹیں
لاہور: 4 اگست، : پاکستان میں زرعی مشینری کے شعبے میں نمایاں مقام رکھنے والی کمپنی الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ نے حال ہی میں چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر''ٹوائے ڈونیشن ڈرائیو'' (کھلونوں کی عطیہ مہم) کا اہتمام کیا۔ اس مہم کا مقصد کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی (CSR) کے تحت ہسپتال میں بچوں کے وارڈز میں داخل مریضوں میں خوشیاں بانٹنا تھا۔
الغازی ٹریکٹرز کے مختلف شعبوں سے وابستہ ملازمین نے ذاتی طور پرکھلونے، پزل گیمز، بورڈ گیمز اور بچوں کے دیگر پسندیدہ تحفے اکٹھے کیے، جو میو اسپتال لاہور میں بچوں کے ہنگامی وارڈ میں داخل مریض بچوں کو تحفے کے طور پر دیے گئے۔ یہ کھلونے خود الغازی ٹریکٹرز کے سی ای او ثاقب الطاف اور ان کی سینئر ٹیم نے اسپتال کا دورہ کر کے بچوں کو دیے۔

اس موقع پرثاقب الطاف نے کہا:''الغازی ٹریکٹرز میں ہم سمجھتے ہیں کہ کاروبار صرف منافع کمانے کا نام نہیں بلکہ معاشرے کے ساتھ کھڑا ہونا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے جنہوں نے اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، اور ہم چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں اس قابل بنایا کہ ہم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر سکیں۔
الغازی ٹریکٹرز کے اس اقدام نے بچوں کو کھلونوں کے ساتھ ساتھ خوشیوں کے چند پل بھی مہیا کئے ہیں۔ الغازی ٹریکٹرز آئندہ بھی ایسے سماجی اقدامات میں بھرپور حصہ لیتا رہے گا، تاکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی اور ضرورت مندوں کے چہروں پر خوشی لائی جا سکے۔
ایک تبصرہ شائع کریں