پٹیل ہسپتال میں ورلڈ فارماسسٹ ڈے کی تقریب کا انعقاد

کراچی: پٹیل ہسپتال کی جانب سے ورلڈ فارماسسٹ ڈے کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس سال ورلڈ فارمیسی ڈے کا عالمی موضوع تھا: "Think Health, Think Pharmacist" جس کا مقصد صحت کے فروغ اور ادویات کی فراہمی میں فارماسسٹ کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔


تقریب میں معزز مہمانان اور ماہرین نے شرکت کی جن میں میڈیکل ڈائریکٹر پٹیل ہسپتال ڈاکٹر مظہر نظام، ہیڈ آف فارمیسی پٹیل ہسپتال ڈاکٹر قمر النساء، ہیڈ آف فارمیسی لیاقت نیشنل ہسپتال ڈاکٹر حارث عزیز، مینجمنٹ کنسلٹنٹ پٹیل ہسپتال ڈاکٹر یاسر ہاشمی اور کلینیکل فارماسسٹ سمن جمال شامل تھیں۔





اس موقع پر ڈاکٹر قمر النساء نے کمپاؤنڈنگ  کے موضوع پر گفتگو کی اور مریضوں کی حفاظت کو فارمیسی پریکٹس کا بنیادی ستون قرار دیا۔ کلینیکل فارماسسٹ سمن جمال نے اپنی پریزنٹیشن میں کمپاؤنڈنگ کے ذریعے  مریضوں کے علاج کے نتائج پر مثبت اثرات کو اجاگر کیا۔ تقریب کے اختتامی لمحات میں ڈاکٹر یاسر ہاشمی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فارماسسٹ کے کردار کو سراہا اور صحت عامہ میں ان کے بڑھتے ہوئے اثرات پر زور دیا۔


تقریب کے دوران پٹیل ہسپتال میں فراہم کی جانے والی کمپاؤنڈنگ سروسز کو بھی نمایاں کیا گیا۔ ان سروسز کے ذریعے مریضوں کی انفرادی ضروریات کے مطابق ادویات کو عالمی معیار اور بہترین کوالٹی کے تحت تیار کیا جاتا ہے، جو مریضوں کے علاج کو مزید ذاتی نوعیت اور مؤثر بناتا ہے۔ یہ سہولت فارمیسی کے اس وژن کی عکاس ہے جس کا مقصد ہے کہ مریض کو بہترین علاج اور دوائی اس کی ضرورت کے مطابق فراہم کی جائے۔


پروگرام کے مختلف حصوں میں فارماسسٹ کے کردار، ادویات کی ریسرچ اور نئی طبی جدتوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل میں فارماسسٹ کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور ان کے بغیر علاج کا نظام مکمل نہیں ہو سکتا۔


تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کی جانب سے فارمیسی ڈیپارٹمنٹ اور اس شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں  کو شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس بھی پیش کیے گئے، جبکہ فارماسسٹ کمیونٹی کے حوصلے بلند کرنے کے لیے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی