جوبلی لائف اور یو بی ایل کا مشترکہ اقدام، نئی انڈوومنٹ پروڈکٹس متعارف

کراچی : پاکستان میں نجی شعبے کی سب سے بڑی انشورنس کمپنی، جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ  (JLI)، اور ملک کے صف اول کے مالیاتی ادارے، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ  (UBL) نے صارفین کو بہتر مالی تحفظ اور طویل المدتی فائدہ فراہم کرنے کے لیے ایک اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔


اس شراکت داری کے تحت ایسی منفرد انشورنس پروڈکٹ متعارف کرائی گئی ہے جو صارفین کو ابتدائی طور پر ہی سرمایہ کاری کا منافع برابر کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، میچورٹی پر باضمانت سہولیات دیتی ہے، فکسڈ سرنڈر بینیفٹ کی سہولت میسر ہے، ریورژنری بونس اور وفات کی صورت میں مجموعی بیمہ کے علاوہ اضافی تحفظ فراہم کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس پروڈکٹ میں صارفین کے لیے خودکار پریمیم لونز اور پالیسی سے فائدہ اٹھانے کی سہولت بھی شامل ہے۔ اس پروڈکٹ کا مقصد یہ ہے کہ صارفین نہ صرف اپنی سرمایہ کاری سے اصل فائدہ حاصل کریں بلکہ ضرورت کے وقت انہیں رقم کی فوری رسائی بھی ممکن ہو سکے۔





تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جوبلی لائف انشورنس کے ایم ڈی اور سی ای او جاوید احمد نے کہا، ''یہ شراکت داری مالی تحفظ کے شعبے میں جدت لانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ یو بی ایل جیسے مضبوط پارٹنر کے ساتھ مل کر ہمارا مقصد ایسی پروڈکٹس پیش کرنا ہے جو نہ صرف صارفین کے مستقبل کو محفوظ بنائیں بلکہ انہیں طویل المدتی مالی استحکام بھی فراہم کریں۔''


یو بی ایل کے گروپ ایگزیکٹو برانچ بینکنگ عبدالعلیم قریشی نے کہا، ''یو بی ایل ہمیشہ اپنے صارفین کے لیے جدید اور اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنے میں پیش پیش رہا ہے۔ یہ تعاون ایک اور اہم سنگِ میل ہے جو ہمارے صارفین کو مکمل مالی تحفظ فراہم کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے ہم مالی شمولیت کو فروغ دینے اور منفرد انداز سے تحفظ فراہم کرنے اور بچت کے حل پیش کرنے کے لیے پرعزم ہیں جن سے حقیقی نتائج پیدا ہوں۔''


یہ شراکت داری جوبلی لائف انشورنس اور یو بی ایل کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ پاکستان میں صارفین کو جدید، حقیقی اور ان کی ضروریات کے مطابق مالیاتی حل فراہم کرنے کے لیے نئے معیارات قائم کریں گے۔


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی