کراچی: ایم جی موٹرز پاکستان میں اپنے آپریشنز کے 5سال مکمل ہونے پر صارفین کیلئے خصوصی مہم کا انعقاد کررہی ہے۔ اس مہم کے تحت ایم جی نے اپنے صارفین کیلئے محدود مدّت کی اسپیشل آفرز بھی متعارف کرائی ہیں جن میں پانچ سال تک8لاکھ روپے مالیت تک کی مفت پیراڈیک مینٹیننس اور ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی ٹریو ہائبرڈ الیکٹرک گاڑی پر زیرو فیصد کے ساتھ سود سے پاک 5سال کی فنانسنگ شامل ہیں۔
5 سال کے اس سفر میں کمپنی نے پاکستان میں آٹو موٹیو معیار،جدّت اور صارفین کے اعتماد کوبلندی پر پہنچایاہے۔اس اہم سنگِ میل کی مناسبت سے ایم جی پاکستان نے " 5سال معیار قائم کرنے کے "عنوان سے ایک اسپیشل مہم کا آغاز کیا ہے جواس عرصہ میں بنائے گئے برانڈ کا سفر اور اس کی مضبوط کمیونٹی کا جشن ہے۔
ایم جی پاکستان کی ہیڈ آف مارکیٹنگ سدرہ عمر نے کہاکہ پاکستان میں کامیابی کے ساتھ 5سال مکمل کرناہمارلیے قابلِ فخر لمحہ ہے۔ ایم جی ایک عالمی برانڈ سے بڑھ کرآج پاکستان میں اعتماد، معیار اور پائیداری کے ساتھ ایک قابلِ اعتبار برانڈبن گیا ہے۔ یہ جشن ہمارے صارفین کے نام ہے جن کے اعتماد اور لائلٹی نے ہماری کامیابی کوممکن بنایا۔ہم مستقبل میں بھی جدید موبلٹی سلوشنز اور غیر معمولی خدمات فراہم کرتے ہوئے اس سفر کو جاری رکھنے کیلئے پُرعزم ہیں۔
گزشتہ 5سالوں کے دوران ایم جی پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی، آرام دہ اور بہترین ڈیزائن کی گاڑیوں کی رینج متعارف کرائی جن میں ملک کے پائیدارٹرانسپورٹ کے وژن سے ہم آہنگ ہائبرڈ اور الیکٹرک ماڈلزشامل ہیں۔ برطانوی ورثے اور100سے زائد ممالک میں موجودگی کے ساتھ عالمی سطح پر نامور آٹوموٹیو برانڈ ایم جی نے پاکستان کے آٹوموٹیو منظر نامے کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیاہے۔
کمپنی نے ملک کے آٹو سیکٹر میں جدّت کی نئی راہیں متعارف کرائی ہیں۔ ایم جی نے ملک کی پہلی پلگ ان ہائبرڈ اور الیکٹرک وہیکلزمتعارف کرائی جس میں ایڈوانس ڈرائیور اسسٹنس سسٹم (ADAS) سیفٹی فیچرز،6ایئر بیگز،360ڈگری کا کیمرہ،ایڈاپٹیو کروز کنڑول اور ایمبینٹ لائننگ شامل ہیں۔
زیرو کاربن اخراج،محفوظ ڈرائیونگ اور آرام دہ تجربہ کے ساتھ ایم جی پاکستان نے انوویشن، صارفین پر مبنی اور پروگریسوں آٹوموٹیو برانڈ کے طورپرملک میں پائیدار اور جدید ٹرانسپورٹ کی قیادت کے طورپراپنی پوزیشن کو مستحکم کیاہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں