ٹیٹرا پیک کا ایس ڈی پی آئی کی 28ویں سالانہ ڈویلپمنٹ کانفرنس میں پائیداری کے عزم کا اعادہ

کانفرنس میں ٹیٹرا پیک نے اپنے اسکول ری سائیکلنگ آگہی پروگرام پر سسٹین ایبلٹی ایوارڈ کا اعزاز بھی حاصل کیا

اسلام آباد ٹیٹرا پیک پاکستان نے حال ہی میں منعقدہ 28ویں سالانہ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کانفرنس میں شرکت کی۔اس موقع پر کمپنی کی نمائندگی ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئرز پاکستان و مشرقِ وسطیٰ و شمالی افریقہ (مینا ریجن) نور آفتاب اور ٹیٹرا پیک کے سسٹین ایبلٹی منیجر محمد بن شہزاد نے کی۔ یہ کانفرنس بعنوان 'ابھرتی ہوئی دنیا کے عدم توازن میں پائیدار ترقی ' منعقد ہوئی جس کا اہتمام سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) نے کیا۔

اس ایکسپو نے حکومتوں، سفارتی نمائندوں، ترقیاتی شراکت داروں اور عالمی اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا، جن میں آئی جی ای ایس(IGES)، یو این ای ایس سی اے پی (UNESCAP)، یو این ڈی پی (UNDP)، یو این او پی ایس (UNOPS)، اور ساؤتھ ایشیاء سرکولر اکانومی فورم قابل ذکر ہیں۔ انکے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت، ورلڈ بینک، آئی ایم ایف، آئی ایف سی(IFC)، دی ایف آئی ڈی (DFID)، اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے، ساؤتھ ایشیا کولیشن فار امپرووڈ نیوٹریشن (SACIN) اور پاتھ کے سینئر نمائندے شامل تھے۔ ان کے علاوہ، کانفرنس میں بنگلا دیش، سری لنکا، نیپال اور نیروبی سے بھی مندوبین شریک ہوئے۔



تقریب کے دوران ٹیٹرا پیک کے نمائندوں نے 'گردشی معیشت اور غذائی نظام کا تعلق: پائیدار مستقبل کے لئے پاکستان کے ڈیری سیکٹر میں بڑی تبدیلی 'کے عنوان سے خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ مزید برآں، کمپنی نے 'مضبوط ڈیری کے مستقبل: غذائیت، گردشی نظام، اور موسمیاتی اقدام ' اور 'ذمہ داری کا ازسرنو تعین:EPR، ری سائیکلنگ اور مستقبل کی پائیدار پیکیجنگ 'کے عنوان سے خصوصی سیشنز میں حصہ لیا۔ ان سیشنز میں ڈیری ویلیو چین کو مضبوط بنانے، ری سائیکلنگ کے نظام کو بہتر کرنے اور فوڈ پروڈکشن میں کم کاربن کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر ٹیٹرا پیک کے حکام نے وفاقی حکومت کے اہم نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں، جن میں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق مسعود ملک، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن احسن اقبال، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، اور آئی ایم ایف کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر ماہر بنچی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی شامل تھے۔

اس موقع پر ٹیٹرا پیک کو ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے اشتراک سے اپنے اسکول ری سائیکلنگ آگہی پروگرام پر سسٹین ایبلٹی ایجوکیشن اینڈ کمیونٹی لیڈ اڈاپٹیشن (Sustainability Education & Community-Led Adaptation)کی کٹیگری میں سسٹین ایبلٹی ایوارڈ (Sustainability Award)سے بھی نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ کمپنی کی نوجوان نسل میں ماحولیاتی آگہی کو آگے بڑھانے اور ذمہ دارانہ ویسٹ مینجمنٹ کے فروغ کے کلچر کو پروان چڑھانے سے متعلق کمپنی کی دیرینہ کاوشوں کا اعتراف ہے۔

ٹیٹرا پیک پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اویس بن نسیم نے کہا،"ہماری نظر میں ماحولیاتی اعتبار سے پائیداری کے لیے حکومت، صنعت اور ترقیاتی شراکت داروں کے درمیان مضبوط اشتراک ضروری ہے۔ ایس ڈی پی آئی میں ہماری شرکت پاکستان کے لیے گردشی معیشت، ڈیری سیکٹر میں بڑی تبدیلی اور موسمیاتی اثرات کا مقابلہ کرنے والے غذائی نظام کو فعال کرنے کے حوالے سے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔"

ٹیٹرا پیک کی اس کانفرنس میں شرکت نے گردشی معیشت کو فروغ دینے، موسمیاتی اثرات کا مقابلہ کرنے والے غذائی نظام کو مضبوط بنانے اور پاکستان کو ایک پائیدار مستقبل کی جانب آگے بڑھانے کے اس کے عزم کو مزید واضح کیا ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی