بی وائی ڈی ، میگا موٹرز کمپنی پاکستان کی پہلی عالمی سندیافتہ کراچی میراتھون کو اسپانسر کریگی

پاکستان کی پہلی عالمی سندیافتہ کراچی میراتھون کے ساتھ BYD – میگا موٹر کمپنی کا اشتراک

کراچی، 14 نومبر، 2025۔ پاکستان میں BYD کے باضابطہ پارٹنر میگا موٹر کمپنی (ایم ایم سی) نے کراچی میراتھون 2026کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس شراکت داری کا مقصد پاکستان میں پہلی عالمی ایتھلیٹکس سرٹیفائیڈ میراتھون ایونٹ کے انعقاد میں تعاون فراہم کرنا ہے۔

یہ دستخطی تقریب BYD پاکستان کے کراچی ایکسپیرینس سینٹر پر منعقد ہوئی، جس میں ایم ایم سی (MMC)،  BYD کی سینئر قیادت اور کراچی میراتھون کی انتظامی کمیٹی نے شرکت کی۔ اس معاہدے کے تحت ایم ایم سی برانڈ ویژایبلیٹی، ایتھلیٹس کی اسپانسرشپ اور جدید سفری اقدامات کے ذریعے ایونٹ کی حمایت کرے گا جس سے عالمی سطح پر کھیلوں کے منظرنامے پر پاکستان کا تشخص بہتر ہوگا۔



اس تقریب میں کرکٹ لیجنڈ مصباح الحق بھی خصوصی مہمان کے طور پر شریک ہوئے، جو میراتھون کی مستقل مزاجی، جذبے اور قومی فخر کی روح کو مزید نمایاں کرتی ہے۔

کراچی میراتھون 2026میں BYD SHARK 6باضابطہ 'ٹائمر کار'کے طور پر کام کرے گی، جو ریس کی ابتدا سے اختتام تک رنرز کی رہنمائی کرے گی اور پاکستان کی سب سے بڑی ریس کے روٹ پر بہترین سفری نقل و حرکت، جدید ٹیکنالوجی اور درست وقت کی علامت بنے گی۔ پاکستان کی سب سے بڑی بین الاقوامی ریس ہونے کے ناطے، کراچی میراتھون 2026مقامی اور غیر ملکی رنرز کو یکجا کرے گی اور 'ویژن 2032' کے ہدف کو آگے بڑھائے گی، جس کے تحت پاکستانی ایتھلیٹس کو عالمی میراتھونز اور بالآخر اولمپکس کے لیے کوالیفائی کروانا مقصود ہے۔

تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ایم ایم سی کے وائس پریزیڈنٹ سیلز اینڈ اسٹریٹجی، دانش خالق نے کہا، ''ایم ایم سی میں ہماری سوچ صرف سفری نقل و حرکت تک محدود نہیں بلکہ ہم پائیدار طرزِ زندگی اور مضبوط معاشرے کے لیے کوشاں ہیں۔ BYDکراچی میراتھون کی معاونت اسی وژن کا تسلسل ہے۔ اس اشتراک کے ذریعے ہم فخر سے پاکستان کے دو ٹاپ میراتھون رنرز کی اسپانسرشپ کر رہے ہیں تاکہ کراچی میراتھون 2026سے قبل انہیں بین الاقوامی سطح پر مقابلے میں شرکت کا موقع مل سکے۔ یہ اقدام ہمارے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم صحت مند معاشرے اور بہتر کارکردگی کے فروغ کیلئے سرگرم ہیں۔''

BYD عالمی سطح پر ماحول دوست ٹرانسپورٹ اور پائیدار طرزِ زندگی کے فروغ میں قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔ کمپنی کا مقصد جدید ٹیکنالوجی، جدت اور تخلیقی سوچ کو یکجا کر کے کاربن اخراج میں کمی لانا ہے، تاکہ شہروں کو مزید اسمارٹ اور صاف ستھرابنایا جا سکے۔ پاکستان میں بھی BYD اسی وژن کے تحت نئی انرجی وہیکلز (NEVs) کے فروغ، صحت مند معاشرے اور ماحولیاتی اعتبار سے ذمہ دار انفراسٹرکچر لانے کیلئے تعاون فراہم کر رہا ہے۔

اس موقع پر BYD پاکستان کے کنٹری منیجر، لی جیان نے کہا، ''ماحولیاتی پائیداری سے BYD کی وابستگی کی بنیادی سوچ یہ ہے کہ حقیقی ترقی انسانوں سے شروع ہوتی ہے۔ کراچی میراتھون اجتماعی روح، عزم،  اور مثبت توانائی کی علامت ہے اور یہ وہی اقدار ہیں جو BYD کے مشن سے ہم آہنگ ہیں۔ اس شراکت داری کے ذریعے ہم ایک ایسی تحریک کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں جو صحت مندی اور پائیدار ی کو فروغ دے، تاکہ جدید اور ذمہ دارانہ نقل و حرکت کے ذریعے ایک صاف اور سرسبز پاکستان تشکیل دیا جا سکے۔''

کراچی میراتھون کے نمائندے نے کہا، ''ویژن 2032 کا بنیادی مقصد پاکستان کے بہترین رنرز کے لیے عالمی میراتھونز مقابلوں میں شرکت کی جگہ بنانا ہے، اور BYDکی شراکت داری اس خواب کو حقیقت کے قریب لا رہی ہے۔''

کراچی میراتھون اور BYD|MMC آئندہ سال کی ریس سے قبل،مشترکہ آگہی و تشہیری سرگرمیوں پر کام کریں گے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل سے اشتراک کے بعد BYD|MMC دوبارہ قومی کھیلوں اور ملکی ٹیلنٹ کے فروغ اور حوصلہ افزائی کے لیے سرگرم ہیں۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی