چینی کمپنی بی وائے ڈی نے سال 2025 میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، ٹیسلا پیچھے رہ گیا

بی وائی ڈی نیو انرجی ویہکلز (NEV) کی فروخت میں نمبر 1 کمپنی بن گئی

کراچی،  دنیا کی نمبر ون نیو انرجی وہیکلز (NEVs) بنانے والی کمپنی، بی وائی ڈی (BYD) نے سال 2025 کے لیے اپنی عالمی فروخت کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے سال 2025 کے دوران دنیا بھر میں 4.6 ملین سے زائد نیو انرجی گاڑیاں فروخت کیں اور ایک بار پھر عالمی سطح پر فروخت میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یہ کامیابی دنیا بھر میں بی وائی ڈی کی عالمی برتری کو نمایاں کرتی ہے، جس کی بنیاد جدت، معیار اور صارفین کے اعتماد پر رکھی گئی ہے۔

عالمی سطح پر توسیع کے تحت کمپنی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ سال 2025 میں پہلی مرتبہ ایک ہی سال کے دوران 10 لاکھ یونٹس سے زائد بیرونِ ملک فروخت نے ایک نیا سنگِ میل عبور کیا ہے۔ یہ پیش رفت عالمی مارکیٹوں میں بی وائی ڈی کی گاڑیوں اور برانڈز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور قبولیت کو واضح طور پر اجاگر کرتی ہے۔

بی وائی ڈی پاکستان کے کنٹری ہیڈ، لی جیان نے اس موقع پر کہا، '' سال 2025  بی وائی ڈی کے لیے ایک فیصلہ کن وقت ثابت ہوا ہے، جہاں ریکارڈ فروخت کے ساتھ ساتھ ہمیں نہ صرف مقامی طور پر بلکہ عالمی سطح پر بھی غیر معمولی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ پاکستان میں سال 2024 میں متعارف ہونے کے بعد بی وائی ڈی نے اپنی نمایاں کیٹیگری ماڈلز بشومل بی وائی ڈی آٹو 3(BYD ATTO 3)، بی وائی ڈی سیل (BYD SEAL)اور بی وائی ڈی شارک 6 (BYD SHARK 6)نمائش کے لئے پیش کیں جس سے مقامی مارکیٹ میں خاصا جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ انہوں نے کہا، ''پاکستان میں ہماری گاڑیوں کو صارفین کی طرف سے غیر معمولی مثبت ردِعمل ملا ہے، جہاں صارفین جدید ترین ٹیکنالوجیز کی طرف تیزی سے متوجہ ہو رہے ہیں، جنہیں ہم مسلسل بہتر بنا رہے ہیں اور آٹو انڈسٹری میں ممکنات کی حدود کو آگے بڑھا رہے ہیں۔''



2003 میں قائم، بی وائی ڈی آٹو (BYD Auto) دراصل بی وائی ڈی کی آٹوموٹیو کی ذیلی کمپنی ہے، یہ ایک عالمی ہائی ٹیک کمپنی ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر زندگی کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے۔ عالمی ٹرانسپورٹ کے شعبے کو گرین ٹرانزیشن بنانے کے ہدف کے تحت، بی وائی ڈی آٹو مکمل طور پر الیکٹرک اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں کی تیاری پر توجہ دیتی ہے۔ کمپنی نیو انرجی وہیکلز کی مکمل صنعتی چین کی بنیادی ٹیکنالوجیز میں مہارت رکھتی ہے، جن میں بیٹریز، الیکٹرک موٹرز اور الیکٹرانک کنٹرول سسٹمز شامل ہیں۔

حالیہ برسوں میں بی وائی ڈی نے متعدد اہم تکنیکی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں بلیڈ بیٹری (Blade Battery)، ڈی ایم-آئی (DM-i) اور ڈی ایم-پی (DM-p) ہائبرڈ ٹیکنالوجی، ای پلیٹ فارم 3.0، سی ٹی بی (CTB) اور آئی ٹی اے سی (iTAC) ٹیکنالوجیز، ڈی سس انٹیلیجنٹ باڈی کنٹرول سسٹم (DiSus Intelligent Body Control System) اور ژوانجی آرکیٹیکچر (XUANJI Architecture) شامل ہیں۔ بی وائی ڈی دنیا کی پہلی کارساز کمپنی ہے جس نے فوسل فیول پر چلنے والی گاڑیوں کی پیداوار مکمل طور پر بند کر کے نیو انرجی ویہکلز کی جانب منتقلی کی، اور گزشتہ دس برسوں سے چین میں نیو انرجی مسافر گاڑیوں کی فروخت میں مسلسل سرفہرست ہے۔

سال2025 کے نتائج بی وائی ڈی کی اس حکمت عملی کی مزید تصدیق کرتے ہیں کہ کمپنی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس، اعلیٰ کارکردگی کی حامل گاڑیاں پیش کر رہی ہے، جو دنیا بھر کی مختلف مارکیٹوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔ تحقیق و ترقی اور بین الاقوامی آپریشنز میں مسلسل سرمایہ کاری کے ساتھ بی وائی ڈی پاکستان سمیت عالمی سطح پر مستقبل کی جدید سفری سہولیات کو تشکیل دینے کے لیے پرعزم ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی