نیہا کریم اللہ اسپاٹیفائی کے ایکول پاکستان کی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کی ایمبیسڈر منتخب

نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر میں اسپاٹیفائی کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر نیہا کریم اللہ جلوہ گر ہوئیں

کراچی ؛ اسپاٹیفائی نے ابھرتی ہوئی ڈانس -پاپ گلوکارہ نیہا کریم اللہ کو پاکستانی میوزک کی دنیا میں ایک تازہ اور مسحور کن آواز کو سراہنے کے ساتھ سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کے لیے ایکول پاکستان ایمبیسڈر منتخب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں 22 جنوری کو نیہا کریم اللہ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں اسپاٹیفائی کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر جلوہ گر ہوئیں اور اس پلیٹ فارم ان کے گانے مختلف منتخب پلے لسٹس میں بھی شامل کئے گئے جو انکی گلوکاری کے سفر میں بڑا سنگ میل ہے۔

اپنی کہانی سنانے کے جذباتی انداز اور الیکٹرانک دھنوں کے امتزاج سے نیہا کی موسیقی نئی نسل کے سامعین کو مسحور کردیتی ہے۔ نیہا کے خصوصی گیت ''آؤ تو ذرا'' نے اپنے ماڈرن طریقے سے تیاری اور دل کو چھولینے والے انداز سے سامعین کو متوجہ کیا ہے جس کی بدولت انہیں نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی منفرد سامعین سے جڑنے میں مدد ملی ہے۔

انکی مسلسل مقبولیت کا اظہار پاکستان سے بڑھ کر امریکا، بنگلہ دیش، برطانیہ، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات سے سامعین کی بڑھتی تعداد نیہا کی موسیقی کی عالمی رسائی کی عکاس ہے۔ اسپاٹیفائی کے اعداد و شمار کے مطابق ان کے 85 فیصد سامعین ملینیئلز اور جین زی سے تعلق رکھتے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کہ نوجوان انکی موسیقی کے انداز کو پسند کرتے ہیں۔

  

ڈانس۔پاپ کے شعبے میں نیہا کے گیتوں کے کیٹالاگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ انکے گیتوں میں توانائی اور جذبات کا اظہار ایک توازن کے ساتھ سامنے آیا ہے۔ انکے گیت جیسے Modern Day Witch Trial (Mdwt) اور 'دیوانے' ردھم اور رقص کے انداز کو نمایاں کرتے ہیں جبکہ 'نہ کروں ' گیت سے انکی تخلیق کا ایک منفرد زاویہ سامنے آیا ہے۔ مجموعی طور پر، انکی گلوکاری کی صلاحیتیں منفردآواز اور کہانی سنانے کے دلچسپ طریقوں کے ذریعے سامعین کو جوڑے رکھتی ہیں۔

ایکول پاکستان کی ایمبیسڈر بننے پر نیہا کریم اللہ نے کہا، ''اسپاٹیفائی ایکول پاکستان پروگرام خواتین گلوکاروں کے لیے واقعی ایک شاندار اقدام ہے۔ یہ خواتین گلوکاروں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، ہماری کہانیوں کو جگہ دیتا ہے اور ہمیں وہ پہچان دیتا ہے جس کی بہت عرصے سے ضرورت تھی۔ یہ ایسا پلیٹ فارم ہے جو ہماری جدوجہد کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ ہماری آواز کو مزید بلند کرتا ہے۔ ایسی کاوش کا حصہ بننا جو خواتین کی حوصلہ افزائی کرے، انکی نمائندگی میں پیش قدمی کرے اور نئی نسل کی لڑکیوں کو موسیقی کے لئے مائیک اٹھانے کی ترغیب دے، وہ میرے لئے بہت خاص ہے۔ "

اسپاٹیفائی پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں آرٹسٹ اینڈ لیبل پارٹنرشپس کی منیجر رطابہ یعقوب نے کہا، ''پاکستانی میوزک انڈسٹری میں نیہا کریم اللہ ایک نئی آواز ہے جو تنوع اور تازگی لیکر آئی ہیں۔ ایکو ل پاکستان کے ذریعے ہم خواتین گلوکاروں کو انکی موسیقی کے سفر میں ہر مرحلے پر تعاون فراہم کرتے ہیں اور نیہا کی اس پروگرام میں شمولیت اس عزم کی عکاس ہے کہ ہم ابھرتی ہوئی آوازوں عالمی سطح تک پہنچانا چاہتے ہیں ''

ایکول پاکستان جیسے اقدامات کے ذریعے اسپاٹیفائی خواتین گلوکاروں کی عالمی سطح پر حوصلہ افزائی کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔ نیہا کریم اللہ کا بطور حالیہ ایکول پاکستان ایمبیسڈر انتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ اسپاٹیفائی وسیع اقسام کی آوازوں کو آگے لانے اور پاکستانی ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

پاکستان کی متاثر کن خواتین گلوکاروں کے گیت تلاش کرنے کے لئے سامعین اسپاٹیفائی پر ایکول پاکستان کی پلے لسٹ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی