زونگ فورجی کی پاکستان میں فائیو جی کو فروغ دینے کے لیے زیڈ ٹی ای اور سکوٹیل کے ساتھ شراکت داری

اسلام آباد ،  پاکستان کی معروف انفارمیشن سروسز اور ٹیکنالوجی انوویشن کمپنی زونگ فورجی نے زیڈ ٹی ای کارپوریشن اور اس کے مجاز ڈسٹری بیوٹر سکوٹیل(Siccotel) کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی شراکت داری ہے جس کا مقصد پاکستان بھر کے صارفین کے لیے نیکسٹ جنریشن ڈیوائسزتک رسائی کوبڑھانا ہے۔

اس شراکت داری کے تحت زونگ فورجی کے ڈیوائس پورٹ فولیو کو مختلف صارفین کے طبقات میں نمایاں طور پر وسعت دی جائے گی جس میں فائیو جی ٹیکنالوجی تک جامع رسائی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس شراکت داری سے زیڈ ٹی ای ابتدائی سطح سے لے کر درمیانی اور اعلیٰ درجے تک کے متنوع فائیو جی اسمارٹ فونز متعارف کرائے گا، اس کے ساتھ ساتھ گیمنگ پر مرکوز ایسے ڈیوائسز بھی پیش کیے جائیں گے جو ہائی پرفارمنس صارفین اور نوجوانوں کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

قیمتوں کو مزید قابلِ برداشت بنانے اور اپنانے کے عمل کو فروغ دینے کے لیے، اس شراکت داری کے تحت 'بائی ناو، پے لیٹر(BNPL) اسکیمیں بھی متعارف کرائی جائیں گی، جس کے ذریعے صارفین ادائیگی کے قابل عمل اختیارات کے ساتھ جدید اسمارٹ فونز حاصل کر سکیں گے۔ تمام ڈیوائسز مسابقتی مارکیٹ نرخوں پر دستیاب ہوں گی اور زونگ فورجی کے پیکجز کے ساتھ بنڈل کی جائیں گی، جن میں گیمنگ، ای اسپورٹس،انٹرٹینمنٹ اور ڈیٹا پر مرکوز پیشکشوں جیسی ویلیو ایڈڈ سروسز شامل ہوں گی۔



زونگ فورجی میں ہیڈ آف مارکیٹنگ ساجد منیرنے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ،"یہ شراکت داری پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنے کے لیے زونگ کی اسٹریٹجک سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔ فائیو جی کے افق پر آنے اور اسمارٹ فون کے پھیلاؤ کے ارتقائی مرحلے میں ہونے کے باعث، یہ انتہائی اہم ہے کہ جدید ٹیکنالوجی تک رسائی بھی ہو اور وہ زیادہ مہنگی بھی نہ ہو۔فائیو جی کی ڈیوائسز، اعلیٰ کارکردگی والے گیمنگ اسمارٹ فونز اور لچکدار ادائیگی کے حل متعارف کروا کر، ہم مزید پاکستانیوں کو ڈیجیٹل معیشت میں شرکت کے قابل بنا رہے ہیں۔ اس سے ہم جدت کو فروغ دے رہے ہیں جبکہ کنیکٹیویٹی اور مصروفیت کی نئی راہیں کھول رہے ہیں۔"

یہ اقدام اسمارٹ فونز تک رسائی کو نمایاں طور پر بڑھائے گا جبکہ ٹیکنالوجی سے باخبر اور گیمنگ پر مرکوز صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب کو بھی پورا کرے گا۔نیکسٹ جنریشن ڈیوائسز، جدید مالیاتی حل اور قدر پر مبنی سروس بنڈلز کو یکجا کر کے، یہ تعاون مستقبل کے لیے تیار ڈیجیٹل تجربات کی فراہمی میں زونگ فورجی کی قیادت کو مضبوط کرتا ہے اور حقیقی معنوں میں ڈیجیٹل پاکستان کے قومی وژن کو آگے بڑھاتا ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی