میزان بینک کوملائیشیا کے مرکزی بینک کی جانب سے رسک شیئرنگ فنانس پر مہارت شیئرکرنے کی دعوت

کراچی: پاکستان کے ممتاز اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک نے رسک شیئرنگ فنانس پر علم و تجربہ کے تبادلہ کیلئے ملائیشیا کے مرکزی بینک، بینک نیگارا ملائیشیا  (BNM)کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

میزان بینک نے بینک نیگارا ملائیشیاکی دعوت پر ملائیشیا میں اسلامک بینکنگ کے ماہرین کیلئے ڈیزائن کیے گئے ایک پروگرام "انکیوبیشن پروگرام آن رسک شیئرنگ"میں بطور مقرر شرکت کی۔ اس پروگرام کا مقصد ملائیشیا کے اسلامی بینکاری سیکٹر میں رسک شیئرنگ اور نان ڈیٹ بیسڈ مالیاتی سلوشنز کے فروغ میں معاونت فراہم کرناتھا۔ پروگرام میں میزان بینک کی مارکیٹ لیڈرشپ اوراسلامی بینکاری میں وسیع تجربہ سے استفادہ کیاگیا۔



پروگرام میں میزان بینک کی نمائندگی شریعہ کمپلائنس کے سربراہ شایان احمد بیگ نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان میں شریعہ کے مطابق رسک شیئرنگ پراڈکٹس کی تشکیل، نفاذ اورگورننس سے متعلق میزان بینک کے عملی تجربے کی بنیاد پر تفصیلی گفتگوکی۔ سیشنز میں رسک شیئرنگ کے نظریاتی اصولوں کو قابلِ عمل بینکاری سلوشنز میں ڈھالنے پر توجہ دی گئی جبکہ ریگولیٹری تقاضوں، آپریشنل نفاذاور شریعہ گورننس فریم ورک پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ میزان بینک نے رسک شیئرنگ مقاصدسے ہم آہنگ متبادل مصنوعات کے اسٹرکچر اورمقامی ریگولیٹری تقاضوں سے متعلق اپنے تجربات بھی شیئر کیے۔

اس دورہ کے دوران شایان احمد بیگ نے بینک نیگارا ملائیشیا کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کی اور حال ہی میں لانچ کی گئی میزان بینک کی آفیشل تاریخ پر مبنی کتاب"Unconventional: The Bank No One Saw Coming," نیگارا بینک کے اسسٹنٹ گورنر کو پیش کی۔ اس کتاب میں پاکستان میں اسلامی بینکاری کی ترقی میں میزان بینک کے سفر اور کردارکو اجاگر کیاگیاہے۔

اس پروگرام میں میزان بینک کی شرکت اسلامی بینکاری کے شعبہ میں اس کے قائدانہ کردار، تکنیکی مہارت اور فکری قیادت کے بڑھتے ہوئے عالمی اعتراف کی عکاسی ہے۔ کسی غیر ملکی مرکزی بینک کی جانب سے دعوت دیاجانا اس بات کی عکاسی ہے کہ میزان بینک نہ صرف پاکستان بلکہ اہم بین الاقوامی مارکیٹس میں بھی اسلامی مالیات کے ایک نمایاں اور معیاری ادارے کے طورپر تسلیم کیا جاتاہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی