آج ٹیکنو نے پاکستان میں Spark Go 3 سمارٹ فون متعارف کروا دیا ہے۔ یہ فون خوبصورتی ، مضبوطی اور کارکردگی کا بہترین امتزاج پیش کرتا ہے جو اسے روزمرہ استعمال کے لیے ایک قابلِ اعتماد انتخاب بناتا ہے ۔
یہ فون IP64 Water and Dust Resistance کے ساتھ آتا ہے اور 1.5 میٹر تک ڈراپ ریزسٹنس بھی مہیا کرتا ہے، جس سے یہ مشکل حالات میں صارفین کا ایک قابل اعتماد ساتھی بن جاتا ہے۔
Spark Go 3 کی نمایاں خصوصیات میں FreeLink 2.0 ٹیکنالوجی شامل ہے، جو نیٹ ورک کے بغیر بلوٹوتھ کے ذریعے کالز اور پیغامات کی سہولت دیتی ہے —
مزید براں یہ سمارٹ فون ٹیکنو کی ELLA AI کے ساتھ آتا ہے، جو Face to Face Translation، AI Writing ، کال کے دوران شور کم کرنے کی ٹیکنالوجی، جیسے جدید فیچرز فراہم کرتا ہے۔
SPARK Go 3 میں ایک انفراریڈ ریموٹ کنٹرول فیچر بھی شامل ہے، جو اسے آپ کے گھریلو آلات کے لیے یونیورسل ریموٹ بنا دیتا ہے۔
فون میں 6.67 انچ کا HD+ ڈسپلے اور 120Hz Refresh Rate بھی موجود ہے جو صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنادیتا ہے۔
علاوہ ازیں، Spark Go 3 میں 5000mAh بیٹری، 15W فاسٹ چارجنگ،128GBسٹوریج اور4GB+4GB Extended RAMدی گئی ہے، جو ہر لمحے بہترین کارکردگی مہیا کرتا ہے۔
قیمت اور دستیابی:
Spark Go 3 پاکستان میں چار دلکش رنگوں میں 29،999 روپے کی قیمت پر دستیاب ہے۔ یہ ڈیوائس پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام موبائل نیٹ ورکس کو سپورٹ کرتا ہے، تاکہ صارفین کو بے خلل اور قابلِ بھروسہ کنیکٹیویٹی حاصل ہو۔ مزید یہ کہ ٹیکنو Spark Go3 کے ساتھ 12+1 ماہ کی آفیشل وارنٹی بھی فراہم کی جارہی ہے۔
ٹیکنو Spark Go 3 حاصل کرنے کے لیے ٹیکنو پاکستان کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں: https://pk-store.tecno.com/h5/pagesub/product/detail?pid=438

ایک تبصرہ شائع کریں