سیمنٹ صنعتوں کی مجموعی فروخت بشمول مقامی و برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 10.86 فیصد اضافہ ہوا۔
سیمنٹ کی صنعتوں کی مجموعی فروخت بشمول مقامی و برآمدات میں جاری مالی سا ل کے دوران 10.86 فیصد اضافہ ہوا ہے، فروری 2026 میں سیمنٹ کی برآمدات میں 37.72 فیصد جبکہ مقامی فروخت میں 8.35 فیصد کی بڑھوتری ہوئی ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں پہلے 8 ماہ میں جولائی 2025 تا فروری 2026 کے دوران سیمنٹ تیار کرنے والی مقامی صنعت کی مجموعی فروخت (مقامی و برآمدات) کا حجم 34.798 ملین ٹن تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جولائی 2024 تا فروری 2025 کے دوران فروخت کا حجم 31.388 ملین ٹن رہا تھا۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں کے دوران سیمنٹ کی ملکی صنعت کی مجموعی فروخت میں 3.41 ملین ٹن یعنی 10.86 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اے پی سی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق فروری 2026 کے دوران سیمنٹ کی قومی برآمدات 37.72 فیصد کی نمایاں بڑھوتری سے 7لاکھ 32 ہزار 333 ٹن جبکہ مقامی فروخت 8.35 فیصد اضافہ سے 3.467 ملین ٹن تک بڑھ گئی۔
ایک تبصرہ شائع کریں