ایم جی پاکستان نے ایم جی یو 9 کی قبل از وقت ڈیلیوری کا آغاز کردیا

کراچی: پاکستان کی آٹو موبائل انڈسٹری میں ڈیلیوری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے ایم جی موٹر پاکستان نے اپنی جدید پک اپ ایم جی یو9   (MGU9)کی ڈیلیوری مقررہ وقت سے پہلے شروع کردی ہے۔اس سلسلے میں ایم جی یو 9گاڑیوں کی پہلی کھیپ فروری کی وسط میں صارفین کے حوالے کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے اس کی ڈیلیوری کیلئے فروری کے آخر کی ٹائم لائن مقرر کی گئی تھی۔ قبل از وقت ڈیلیوری کمپنی کی آپریشنل کارکردگی اور صارفین کوفیصلے کا محور بنانے کے عزم کی عکاسی ہے۔

 

آٹوموبائل انڈسٹری میں سپلائی چین کے دباؤ اور لاجسٹک مسائل کے باعث ڈیلیوری شیڈول اکثر تبدیل ہوجاتاہے۔ ایم جی یو 9کی قبل ازوقت ڈیلیوری نہ صرف آپریشنل کامیابی ہے بلکہ صارفین کے اعتماد کو مضبوط بنانے کی ایک بہترین مثال بھی ہے۔


کمپنی کے مطابق قبل ازوقت ڈیلیوری ممکن بنانے میں عالمی سپلائی چین،لاجسٹک پارٹنرزاور مقامی آپریشنز کے درمیان موئثر ہم آہنگی نے اہم کردار اداکیا۔ اس منظم حکمتِ عملی کے ذریعے ایم جی پاکستان نے اپنی مصنوعات کے دائرہ کار کو وسعت دیتے ہوئے ڈیلیوری کے وعدے کو برقرار رکھا ہے۔یہ اقدام صارفین کے ساتھ طویل المدّتی تعلقات، اعتماد،شفافیت اور وعدوں کی بروقت تکمیل کمپنی کے وسیع فلسفے کی عکاسی ہے۔

 

پاکستان میں آف روڈ اور یوٹیلٹی گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے شعبے میں ایم جی یو 9کو ایک پریمیم پک اپ کے طورپر متعارف کرایاگیاہے۔یہ جدید اور لگژری آف دی پک اپ طاقت،پائیداری اور جدید ڈیزائن کا امتزاج ہے جو مشکل راستوں کے ساتھ ساتھ روزمرہ استعمال کیلئے بھی موزوں ہے۔

 

اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی، مضبوط آف روڈ صلاحیت،بہتر کارکردگی اور جدید حفاظتی فیچرز کے ساتھ ایم جی یو 9پاکستان میں لگژری پک اپ سیگمنٹ میں ایک اہم اضافہ ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی