کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے لکی انوسٹمنٹس لمیٹڈ کی ریٹنگ بڑھا کر AM2++ کردی

کمپنی کی ریٹنگ سال میں دوسری مرتبہ اپ گریڈ کی گئی ہے


 

کراچی: پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی لمیٹڈ (PACRA) نے لکی انوسٹمنٹس لمیٹڈ کی ریٹنگ کو مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ AM2++ میں اپ گریڈ کردیا ہے۔یہ ایک سال کے دوران کمپنی کی ریٹنگ میں دوسری نمایاں بہتری ہے جو ادارے کی مضبوط کارکردگی اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہے۔

 

 ریٹنگ کی یہ اپ گریڈ کمپنی کے مضبو اسپانسرز کی سپورٹ، بہترین گورننس فریم ورک،تجربہ کار قیادت،منظم سرمایہ کاری کا عمل، مضبوط رسک مینجمنٹ سسٹمز، متنوع پراڈکٹ پورٹ فولیواور مسلسل ڈیجیٹل جدّت کی عکاسی ہے۔

 

اپریل 2025میں اپنے آپریشنز کے آغاز سے لکی انوسٹمنٹس کے ایسٹ انڈ ر مینجمنٹ (AUM)   130ارب روپے سے زائد ہوگئے ہیں اور کمپنی نے صرف 10ماہ میں اسلامک ایسٹ مینجمنٹ سیگمنٹ میں 6فیصد سے زائد مارکیٹ شیئر اور مجموعی انڈسٹری میں تقریباً3فیصد شیئر حاصل کرلیاہے۔ یہ پاکستان کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں سے ایک ہے اور یہ کامیابی ریٹیل اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی ہے۔





 

لکی انوسٹمنٹس اس وقت  8مختلف فنڈز کے ذریعے تمام قابل ایسٹس کلاسز میں سرمایہ کاری کے سلوشنز اور اس کے ساتھ ساتھ علیحدہ منیجڈ اکاؤنٹس کے ذریعے حسبِ ضرورت سرمایہ کاری کی سہولت بھی فراہم کررہی ہے۔

 

لکی انوسٹمنٹس نے کولمبو میں منعقدہ دسویں اسلامک فنانس فورم آف ساؤتھ ایشیا (IFFSA)کانفرنس اینڈ ایوارڈز 2025میں ایمرجنگ اسلامک اینٹیٹی آف دی ایئر  ساؤتھ ایشیا کا ایوارڈبھی حاصل کیا ہے۔

 

اس اہم کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے لکی انوسٹمنٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد شعیب سی ایف اے نے کہاکہ ہم سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں اور پھراپنے معزز سرمایہ کاروں کا جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا۔یہ اعزاز امانت داری کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان بھر میں قابلِ اعتماد سرمایہ کاری کے مواقعوں کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کو تقویت فراہم کرتاہے۔ ہماری توجہ ایک ایسے شریعہ کمپلائنٹ ایسٹ مینجمنٹ پلیٹ فارم کی تعمیر پر مرکوز ہے جو شفافیت، دیانت داری اور طویل المدّتی ویلیوکی تخلیق پر مبنی ہو۔

لکی انوسٹمنٹس یونس برادرز (لکی گروپ) کی ذیلی کمپنی ہے اور ایک مکمل ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کے طورپر کام کررہی ہے۔ یونس برادرز گروپ کا شمار پاکستان کے ممتاز کاروباری اداروں میں ہوتاہے جو مضبوط گورننس، دیانت داری اور طویل المدّتی ویلیوکری ایشن کیلئے جاناجاتاہے۔

 

لکی انوسٹمنس کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد شعیب سی ایف اے پاکستان کی اسلامک ایسٹ مینجمنٹ انڈسٹری کے بانیوں میں سے ہیں اور اس انڈسٹری میں 30سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں۔۔ ممتاز مذہبی اسکالر مفتی محمد حسان کلیم کمپنی کے شریعہ ایڈوائز ر ہیں۔

 

 لکی انوسٹمنٹس کا وژن شریعہ کے مطابق سرمایہ کاری کے ذریعے سرمایہ کاروں کا کا اوّلین انتخاب بننا ہے اور دیانت داری،جدّت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے ساتھ پائیدار ترقی کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے۔

 

مختصر مدّت کے اندر لکی انوسٹمنٹس نے شریعہ کمپلائنٹ میوچل اینڈ پنشن فنڈزکا ایک متنوع سلسلہ متعارف کرایا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لکی فنڈز موبائل ایپلی کیشن بھی متعارف کرائی ہے جو محفوظ اورآسان ڈیجیٹل سرمایہ کاری سلوشن فراہم کرتی ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی