55 سالہ کاروباری خاتون یو وین ہونگ نے 25 سالہ نوجوان سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔

چین میں ایک 55 سالہ کاروباری خاتون یو وین ہونگ نے 25 سالہ نوجوان سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یو وین ہونگ کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے تھا اور والد کے انتقال کے بعد انہوں نے محض 18 سال کی عمر میں بیوٹی انڈسٹری میں کام شروع کیا۔ بعد ازاں انہوں نے اپنا بیوٹی سیلون قائم کیا اور 2004 میں ہانگ کانگ میں ایک کاروباری ادارے کی بنیاد رکھ کر کامیابی کی راہ پر گامزن ہوئیں۔

رپورٹس کے مطابق یو وین ہونگ نے 45 سال کی عمر میں ایک نوجوان ماڈل سے تعلق قائم کیا تھا، تاہم حالیہ اطلاعات کے مطابق انہوں نے ایک اور 25 سالہ شخص سے شادی کر لی ہے، جو ماضی میں ان کی کمپنی کے لیے بطور ماڈل کام کر چکا ہے۔ دونوں کی ملاقات 2025 کی دوسری ششماہی میں ہوئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی جانب سے اس نوجوان کو مہنگے تحائف اور مالی معاونت فراہم کی جاتی رہی، جن میں قیمتی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مارچ 2025 میں ہونے والی اس شادی کے بعد یو وین ہونگ نے اپنے شوہر کو 5 کروڑ یوآن (دو ارب پاکستانی روپے سے زائد) مالیت کے اثاثے تحفے میں دیے، جن میں نقد رقم، جائیداد اور گاڑیاں شامل ہیں۔
یہ منفرد شادی سوشل میڈیا پر بھی موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے اور صارفین کی جانب سے مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی