اسلام آباد: کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے ٹیلی کام کمپنی جاز کو ٹی پی ایل انشورنس کے حصول کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
سی سی پی کے مطابق ٹی پی ایل انشورنس کے کنٹرولنگ حصص جاز کو منتقل کرنے کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ یہ اقدام شیئر پرچیز معاہدے کے تحت ایک بڑے انضمام کا حصہ ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جرمن سرمایہ کار سے حصص حاصل کر کے جاز کو منتقل کیے جائیں گے۔ ریگولیٹر کے مطابق اس انضمام سے مارکیٹ میں مسابقت متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔
سی سی پی نے مزید کہا کہ نان لائف انشورنس سیکٹر میں اس انضمام کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ جاز، جو ویون گروپ کا ذیلی ادارہ ہے، پہلے ہی ڈیجیٹل سروسز کے شعبے میں سرگرم ہے جبکہ ٹی پی ایل انشورنس روایتی اور تکافل انشورنس خدمات فراہم کرتی ہے۔
کمیشن کے مطابق تمام معاملے کا تفصیلی جائزہ قانون کے مطابق مکمل کیا گیا ہے، اور اس انضمام سے پاکستان میں ڈیجیٹل انشورنس کے فروغ کی توقع ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں