کراچی، پاکستان میں دنیا کے نمبر ون نیو انرجی وہیکل (NEV) برانڈ،BYD کی آفیشل پارٹنر میگا موٹر کمپنی (MMC)نے ملک کی صف اول کی جنرل انشورنس کمپنی ٹی پی ایل انشورنس کے ساتھ اہم اشتراک کا معاہدہ کیا ہے۔ اس اشتراک کے تحت ایم ایم سی کیئر(MMC Care) کے نام سے ایک جامع تحفظ پلان متعارف کرایا گیا ہے، جو خاص طور پر BYD گاڑیوں کے مالکان کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
اس شراکت داری کے تحت ٹی پی ایل انشورنس کی جانب سےBYD کی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نیو انرجی گاڑیوں کے لئے خصوصی اور جامع انشورنس پلان فراہم کیا جائے گا۔
ایم ایم سی کیئر کے تحت بی وائی ڈی گاڑی کے مالکان کو حادثات، چوری، نقصان اور اچانک خرابی جیسے غیر متوقع حالات میں مالی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ اس پالیسی کا مقصد ریپیئرنگ کے اخراجات کا بوجھ کم کرنا اور ہنگامی صورتحال میں فوری مدد کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، تاکہ صارفین کو بوقت ضرورت مدد حاصل ہو۔

اس موقع پر بی وائی ڈی پاکستان۔ ایم ایم سی کے نائب صدر سیلز و اسٹریٹجی، دانش خالق نے کہا، ''پاکستان میں نیو انرجی گاڑیوں (NEVs)کے فروغ میں قائدانہ کردار کے ساتھ یہ شراکت داری صارفین کو محفوظ، قابلِ اعتماد اور بہتر سہولیات فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ ٹی پی ایل انشورنس کے ساتھ ہمارا اشتراک ایک اور سنگ میل ہے اور یہ BYD صارفین کے لیے ایک مکمل اور بہتر تجربہ فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ گاڑی ایک قابل ذکر سرمایہ کاری ہوتی ہے، اور ایم ایم سی کیئر کے ذریعے ہم اس عمل کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ صارفین اپنی اس سرمایہ کاری کو مکمل اعتماد کے ساتھ محفوظ بنا سکیں۔''
ٹی پی ایل انشورنس کے سی او او سید علی حسن زید نے کہا، '' ہم ایم ایم سی کے اشتراک سے BYD صارفین کے لیے خصوصی انشورنس کی سہولت متعارف کرانے پر خوش ہیں۔ آٹو انڈسٹری خصوصی طور پر الیکٹرک گاڑیوں کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے، جس کے پیش نظر جدید اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ انشورنس حل فراہم کرنا نہایت ضروری ہے۔''
ایم ایم سی کیئر پروگرام BYD کے نئے اور موجودہ دونوں صارفین کے لیے دستیاب ہوگا، جس کے تحت گاڑی کے استعمال کے دوران صارفین کسی بھی مرحلے پر اس میں باآسانی شامل ہوسکتے ہیں۔ یہ شراکت داری صارفین کو جامع انداز سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی آٹو اور انشورنس انڈسٹری کی ترقی میں بھی معاون ثابت ہوگی۔
ایک تبصرہ شائع کریں