سیالکوٹ میں BYD Pakistan کی جدید نیو انرجی گاڑیوں (NEV) کی نمائش

سیالکوٹ، 22مئی، 2026۔ دنیا کے نمبر 1نیو انرجی وہیکل (NEV) برانڈ، بی وائی ڈی (BYD)پاکستان بھر میں اپنے نیو انرجی گاڑیوں (NEV)کے پورٹ فولیو کو متعارف کرانے کی اپنی ملک گیر مہم آگے بڑھانے کے لئے شہر میں عالمی سطح سے جڑے ہوئے صارفین کے لئے الیکٹرک ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لئے سرگرم ہے۔ اس سلسلے میں سیالکوٹ کینٹ کے ہیون ہاکس گالف کلب کے قریب ایک خصوصی آن گراؤنڈ ایکٹیویشن کی سرگرمی منعقد ہوئی ہے جو 31مئی تک جاری رہے گی۔


سیالکوٹ، اپنی برآمدی معیشت اور ترقی پسند سوچ کے باعث دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔ یہ شہر تیزی سے پائیدار ٹرانسپورٹ کے حل کے لیے ایک اہم اور امید افزا مارکیٹ کے طور پر سامنے آرہا ہے۔ اس موقع پر صارفین کو BYDکی عالمی سطح پر تسلیم شدہ نیو انرجی گاڑیوں کی لائن اپ کے ساتھ براہِ راست تجربہ کرنے کا موقع ملا۔ ماہرین کی رہنمائی میں ہونے والی گفتگو اور تفصیلی سیشنز میں شرکاء کے سوالات کے جواب دیئے گئے جبکہ ٹیکنالوجی، کارکردگی اور گاڑیوں کی ملکیت سے متعلق پہلوؤں پر بھی بالخصوص روشنی ڈالی گئی۔


اس نمائش میں BYD Atto 2، BYD Atto 3کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سب سے طاقتور PHEV پک اپ کے طور پر BYD Shark 6شامل تھیں۔ اس نمائش میں ہر ماڈل کو مختلف طرزِ زندگی، ڈرائیونگ ترجیحات اور روزمرہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔






اس موقع پر شرکاء کو BYDکی جدید ٹیکنالوجیز کے بارے میں جاننے کا بھی موقع ملا، جن میں عالمی سطح پر تسلیم شدہ بلیڈ بیٹری(Blade Battery) نمایاں رہی، جو اپنی اعلیٰ حفاظت، پائیداری اور مؤثر کارکردگی کے لئے جانی جاتی ہے۔ لائیو ڈیمو اور ٹیکنالوجی شوکیسز کے ذریعے لوگوں کو کمپنی کے جدید طریقہ کار، توانائی کی بچت اور اسمارٹ کنیکٹیویٹی فیچرز سے متعارف کروایا گیا۔


بی وائی ڈی پاکستان۔ میگا موٹرکمپنی کے وائس پریذیڈنٹ سیلز اینڈ اسٹریٹجی، دانش خالق نے کہا، ''پاکستان کے پائیدار مستقبل کے لئے نیو انرجی گاڑیوں کی طرف منتقلی اب تیزی سے ایک اہم ضرورت بنتی جا رہی ہے، اور یہ بھی ضروری ہے کہ یہ تبدیلی صرف بڑے شہروں تک محدود نہ رہے بلکہ تبدیلی کا یہ سفر دیگر شہروں تک بھی پہنچے۔ BYDکا مقصد اپنی عالمی ٹیکنالوجی کو براہِ راست صارفین تک لانا ہے۔ سیالکوٹ اپنی ترقی پسند سوچ اور برآمدات کے پس منظر کی وجہ سے ہمارے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے، اور یہ اقدام اسی لیے کیا گیا ہے کہ یہاں آگاہی بڑھے، اعتماد پیدا ہو اور یہاں صارفین الیکٹرک موبیلٹی کو عملی طور پر سمجھ سکیں۔''


سیالکوٹ BYDکی اس بڑی ملک گیر مہم کا دوسرا اسٹاپ ہے، اس سے پہلے گوجرانوالہ میں یہ سرگرمی منعقد کی گئی، جبکہ آئندہ ایسی تقریبات ملتان اور حیدرآباد سمیت دیگر اہم شہروں میں بھی منعقد ہوں گی۔ ان آن گراؤنڈ سرگرمیوں کے ذریعے BYDکا مقصد پاکستان میں صارفین سے براہِ راست رابطہ قائم کرنا، ان کی بدلتی ہوئی سفری ضروریات کو سمجھنا اور یہ پہلو سامنے لانا ہے کہ صفر کاربن اخراج اور روایتی فیول کے بجائے الیکٹرک گاڑیاں جدید ٹیکنالوجی، بہترین کارکردگی اور طویل مدتی فائدے کے ساتھ کیسے ایک بہتر انتخاب بن سکتی ہیں۔


یہ اقدام پاکستان میں BYDکے اس وسیع وژن کے تحت کیا جارہا ہے جس کا مقصد الیکٹرک موبیلٹی کو زیادہ قابلِ رسائی بنانا ہے، تاکہ صارفین خود آ کر اس ٹیکنالوجی کا براہ راست تجربہ کریں اور ٹرانسپورٹ سے متعلق زیادہ باخبر فیصلے کر سکیں۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی