جرمن ادارے سی اے ایم کی گلوبل آٹو موٹیو انوویشن رینکنگ میں بی وائی ڈی پہلی بار سرفہرست

کراچی، دنیا کے نمبر 1 نیو انرجی ویہکل (NEV)برانڈ، BYD نے عالمی سطح پر معروف جرمن ادارے، سینٹر آف آٹوموٹو مینجمنٹ (CAM) کی جانب سے جاری کردہ آٹوموٹو انویشنز رپورٹ 2026 میں 157 پوائنٹس کے ساتھ گلوبل آٹو موٹیو انویشن رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ اس عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن Volkswagenنے 143 پوائنٹس لیکر حاصل کی جبکہ Mercedes-Benzنے 134پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

گلوبل آٹو موٹو اننویشن رینکنگ 2026میں ٹاپ 10آٹو موٹو اداروں کی فہرست





جرمن ادارے CAM  کی جانب سے سال 2005 میں Automotive INNOVATIONS اسٹڈی کے قیام کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کسی چینی آٹوموٹو کمپنی نے عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہ کامیابی BYD کی تیزی سے بڑھتی ہوئی جدید صلاحیتوں اور عالمی آٹو موٹو انڈسٹری میں اس کی مسابقتی برتری کا واضح اظہار ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی