کراچی، پاکستان میں نجی شعبے کی سب سے بڑی لائف انشورنس کمپنی، جوبلی لائف انشورنس نے اپنی خصوصی مہم ’لائٹس۔ کیمرا۔ اِنکلوژن‘ کے تحت منعقدہ تقریب میں خصوصی افراد (PWDs)، ان کے اہلِ خانہ، کمیونٹی پارٹنرز اور ConnectHear اور NOWPDP سمیت مختلف شراکت دار اداروں کے نمائندوں کو یکجا کیا، جہاں ان گمنام ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جو ہر کامیابی کے پیچھے خاموشی سے اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔اس اقدام کا مقصد اُن والدین اور نگہداشت کرنے والوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا جن کی مسلسل حوصلہ افزائی، ثابت قدمی اور بے لوث تعاون لوگوں کو زندگی کے چیلنجز کا سامنا کرنے اور ذاتی و پیشہ ورانہ کامیابیاں حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔
یہ تقریب کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر (KVTC) اور کراچی ڈاؤن سنڈروم پروگرام (KDSP) کے اشتراک سے منعقد ہوئی جسے مدرز ڈے اور فادرز ڈے کے موقع پر ایک منفرد انداز میں ترتیب دیا گیا۔ جوبلی لائف نے جامع انداز سے سنیما تجربے کے ذریعے ایسا ماحول فراہم کیا جہاں خاندان ایک ساتھ خوشگوار وقت گزار سکیں، یادگار لمحات بانٹ سکیں اور خود کو قابلِ قدر اور سراہے جانے کا احساس دے سکیں۔
یہ تقریب کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر (KVTC) اور کراچی ڈاؤن سنڈروم پروگرام (KDSP) کے اشتراک سے منعقد ہوئی جسے مدرز ڈے اور فادرز ڈے کے موقع پر ایک منفرد انداز میں ترتیب دیا گیا۔ جوبلی لائف نے جامع انداز سے سنیما تجربے کے ذریعے ایسا ماحول فراہم کیا جہاں خاندان ایک ساتھ خوشگوار وقت گزار سکیں، یادگار لمحات بانٹ سکیں اور خود کو قابلِ قدر اور سراہے جانے کا احساس دے سکیں۔
اس تقریب میں جوبلی لائف، کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر (KVTC) اور کراچی ڈاؤن سنڈروم پروگرام (KDSP) سے وابستہ خصوصی افراد اور انکے والدین، کنیکٹ ہیئر (ConnectHear)اور ناؤ پی ڈی پی (NOWPDP)سمیت شراکت دار اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ جوبلی لائف کے دیگر اراکین نے بھی شرکت کی۔ یہ اہم تقریب اس بات کی بھی یاددہانی تھی کہ حقیقی شمولیت صرف پالیسیوں اور پروگرامز سے ہی حاصل نہیں ہوتی بلکہ باہمی روابط، ایک دوسرے کو سمجھنے اور اپنائیت کے مشترکہ احساس سے فروغ پاتی ہے۔
اس منفرد اقدام پر جوبلی لائف انشورنس کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید احمد نے کہا، "ہر وہ شخص جو رکاوٹوں کو عبور کر کے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرتا ہے، عموماً اسکے پیچھے والدین یا نگہداشت کرنے والے افراد ہوتے ہیں جن کی محبت، استقامت اور عزم انہیں کبھی کمزور پڑنے نہیں دیتا۔ اس اقدام کے ذریعے ہم ان افراد کو خراجِ تحسین پیش کرنا چاہتے تھے جن کی خدمات اکثر منظرِ عام پر نہیں آتیں، لیکن انکا کردار انتہائی اہم ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ جوبلی لائف کے نزدیک ہر طرح سے شمولیت کا مطلب صرف مواقع فراہم کرنا نہیں بلکہ ان لوگوں اور انکے معاون نظام کو بھی تسلیم کرنا ہے جو ان مواقع کو ممکن بناتے ہیں۔"
جوبلی لائف انشورنس کے گروپ ہیڈ ایچ آر ایم ڈی فرخ افتخار نے کہا، "حقیقی شمولیت کا دائرہ کار صرف کام کی جگہ تک محدود نہیں ہوتا۔ اگرچہ خصوصی افراد کی کامیابیوں کو اب زیادہ تسلیم کیا جا رہا ہے، لیکن ان کامیابیوں کے پس منظر میں موجود جدوجہد اکثر نظروں سے اوجھل رہتی ہے۔ بہت سے خاندانوں کے لیے جدوجہد کا یہ سفر مستقل مزاجی، حقِ نمائندگی کے لیے آواز اٹھانے، قربانی اور بے لوث محبت سے عبارت ہوتا ہے۔ 'لائٹس۔ کیمرا۔ اِنکلوژن' کا مقصد انہی روزمرہ کی خاموش لیکن طاقتور کاوشوں کو سراہنا تھا جو زندگیوں کو بدلتی ہیں اور نئے مواقع کے دروازے کھولتی ہیں۔"
یہ اقدام جوبلی لائف کے تنوع، برابری، اور شمولیت (DEI) کے وسیع ایجنڈے کا حصہ ہے اور یہ کمپنی کے ماحولیاتی، سماجی اور گورننس (ESG) اہداف سے بھی ہم آہنگ ہے۔ شمولیت اور رسائی کو فروغ دینے والے اداروں کے ساتھ مسلسل شراکت داری کے ذریعے جوبلی لائف خصوصی افراد اور ان کے خاندانوں کے لیے ایسے مواقع پیدا کرنے کے عزم پر کاربند ہے جو انہیں ترقی اور کامیابی کے بہتر مواقع فراہم کریں۔


ایک تبصرہ شائع کریں