الغازی ٹریکٹرز نے پاکستان آٹو شو میں NH750 اور -56 NH85 متعارف کرا دیے

لاہور،  الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ (AGTL) نے پاکستان آٹو شو میں نیو ہالینڈ ٹریکٹرز کی رینج میں دو نئے ماڈلزNH750، 75 ہارس پاور ٹریکٹر، اور-56 NH85، 85 ہارس پاور 4WD ٹریکٹر متعارف کرا دیے۔

یہ نئے ماڈلز پاکستان میں بدلتی ہوئی زرعی، کاروباری اور چھوٹے تعمیراتی شعبے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے متعارف کرائے گئے ہیں۔ ان ٹریکٹرز کے ذریعے کسانوں اور کاروباری صارفین کو روایتی زرعی کاموں کے علاوہ مختلف کمرشل اور دیگر کاموں کے لیے بھی زیادہ سہولت اور بہتر کارکردگی حاصل ہوگی۔

اس موقع پر الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، یاسین سیکر نے کہا:

 پاکستان میں زرعی پیداوار، کام کی رفتار اور بروقت زرعی سرگرمیوں کے لیے جدید مشینری کا استعمال بہت اہم ہے۔ آج ٹریکٹرز صرف کھیتی باڑی تک محدود نہیں رہے بلکہ انہیں مختلف کاروباری اور دیگر متعلقہ کاموں کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ NH750 اور-56 NH85کے ذریعے ہم اپنے صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنی مصنوعات میں مزید وسعت لا رہے ہیں اور انہیں مضبوط، قابلِ اعتماد اور مختلف کاموں کے لیے موزوں مشینری فراہم کر رہے ہیں۔




NH750،  75 ہارس پاور فراہم کرتا ہے اور اسے مضبوطی اور مختلف کاموں کے لیے موزوں بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کا SG آئرن فرنٹ سپورٹ لوڈر اور بلیڈ کے استعمال کے لیے مضبوط سپورٹ فراہم کرتا ہے، جبکہ SG آئرن ایکسل ٹیوب ٹرالی اور دیگر کمرشل کاموں کے لیے موزوں ہے۔ اس ٹریکٹر میں طاقتور ہائیڈرالک سسٹم، مضبوط کلچ، مؤثر ڈسک بریک سسٹم اور مینٹیننس فری بیٹری بھی شامل ہے۔

NH85-56،  85 ہارس پاور، 4WD اور Lift-o-Maticٹیکنالوجی کے ساتھ بہتر گرفت اور مختلف کاموں کے لیے زیادہ استعداد فراہم کرتا ہے۔ یہ ٹریکٹر زرعی، کمرشل اور چھوٹے تعمیراتی کاموں کے لیے موزوں ہے۔ اس میں کمرشل لوڈر اور بلیڈ کے استعمال کے لیے مضبوط SG آئرن فرنٹ سپورٹ،Lift-o-Matic  ہائیڈرولک سسٹم اور اختیاری ڈبل ایکٹنگ اسپول والو کٹ شامل ہے۔

ان نئے ٹریکٹرز کے ذریعے الغازی ٹریکٹرز پاکستان میں زیادہ مؤثر اور مختلف ضروریات کے مطابق مشینی کاشتکاری کے فروغ میں اپنا کردار جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ جدید مشینری کسانوں اور کاروباری صارفین کی وسیع تر زرعی اور کمرشل ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی