بائنانس کے AI سسٹمز نے 2026 کی پہلی ششماہی میں 4.6 ارب ڈالر کے ممکنہ نقصانات سے تحفظ فراہم کیا

کراچی،  بائنانس (Binance) کے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی رسک سسٹمز نے 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران 80 لاکھ سے زائد صارفین کو درپیش خطرات سے نمٹنے اور تقریباً 4.6 ارب امریکی ڈالر کے ممکنہ نقصانات کی روک تھام میں مدد فراہم کی۔ اس عرصے کے دوران کمپنی نے سیکیورٹی، فراڈ کی روک تھام اور کمپلائنس کے شعبوں میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو توسیع دی۔


بائنانس کے مطابق اس کے سسٹمز نے فراڈ اور فشنگ کی لاکھوں کوششوں کو ناکام بنایا، 42 ہزار سے زائد نقصان دہ ایڈریسز کو بلیک لسٹ کیا اور روزانہ 14 ہزار سے زائد ریئل ٹائم رسک الرٹس جاری کیے۔ کمپنی اس وقت 100 سے زائد AI ماڈلز چلا رہی ہے، جن کے ذریعے 80 سے 90 فیصد ریئل ٹائم رسک فیصلے کیے جاتے ہیں، جبکہ پیچیدہ اور زیادہ خطرے والے معاملات میں انسانی تجزیہ کار بھی شامل رہتے ہیں۔





مصنوعی ذہانت کو شناخت کی تصدیق، اکاؤنٹ سیکیورٹی، ادائیگیوں اور ٹرانزیکشنز کی نگرانی کے لیے بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ بائنانس کے مطابق اس کے AI پر مبنی KYC (Know Your Customer) نظام نے بعض مخصوص کاموں میں آپریشنل کارکردگی کو 100 گنا تک بہتر بنایا ہے، جبکہ کمپلائنس اور صارفین کی آن بورڈنگ کے لیے 24 سے زائد AI اقدامات بھی نافذ کیے جاچکے ہیں۔


بائنانس کے چیف سیکیورٹی آفیسر جمی سو نے کہا کہ کمپنی AI کی وسیع پیمانے پر صلاحیتوں کو انسانی مہارت کے ساتھ یکجا کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ فراڈ اور سوشل انجینئرنگ کی بدلتی ہوئی شکلوں کے خلاف صارفین کے تحفظ کو مزید مضبوط بنایا جاسکے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی