موبی لنک بینک نے ’اپنا مائیکرو فنانس بینک‘ کے 82.51 فیصد حصص کی خریداری کے لیے معاہدہ کر لیا

اکثریتی حصص کے حصول سے ڈیجیٹل بینکاری شعبے میں موبی لنک بینک کی قائدانہ حیثیت مزید مستحکم ہوگی


اسلام آباد،  پاکستان کے معروف ڈیجیٹل مائیکرو فنانس بینک، موبی لنک بینک نے’ اپنا مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ‘ (اپنا بینک) کے1 82.5 فیصد حصص کے حصول کے لیے ایک خریداری معاہدے پر دستخط کر لیے ہیں۔ مجوزہ خریداری پر عمل درآمد تمام ضروری قانونی و ریگولیٹری منظوریوں کے حصول سے مشروط ہے۔

اپنا بینک کا مجوزہ حصول موبی لنک بینک کی ’Growth with Purpose‘ حکمتِ عملی کا تسلسل ہے، جو ادارے کے ذمہ دارانہ ترقی کے حصول، مالیاتی شمولیت کے فروغ اور ایک مستحکم بینکاری نظام کی تشکیل کے عزم کے عین مطابق ہے۔معاہدے سے بینکاری شعبے میں موبی لنک بینک کی قابلِ اعتماد رہنما حیثیت بھی مضبوط ہوگی۔ اس ٹرانزیکشن کا مقصد ’اپنا بینک‘ میں رقم محفوظ رکھنے والے صارفین (ڈیپازٹرز) کے مفادات کا تحفظ ، اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد کو قائم رکھنا اور پائیدار ترقی کے لیے ایک مضبوط ادارہ جاتی بنیاد فراہم کرنا ہے۔ معاہدے سے موبی لنک بینک کی جانب سے پاکستان کے مالیاتی شعبے کے استحکام ، مضبوطی اور مسلسل ترقی میں بامعنی کردار ادا کرنے کے عزم کی بھی توثیق ہوئی ہے۔ معاہدے پر موبی لنک بینک کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر حارث ایم۔ چوہدری اور اپنا بینک کے چیئرمین محمد اکرم شاہد نے باضابطہ دستخط کیے۔ اس معاہدے کی اہمیت کے پیش نظر دونوں اداروں اور جاز ورلڈ کے اعلیٰ حکام بھی تقریب میں موجود تھے۔

معاہدے کی تکمیل کے بعد اپنا بینک کے صارفین ایک بڑے اور مالی طور پر مستحکم ادارے کا حصہ بن جائیں گے۔ اس دوران انہیں اپنے اکاؤنٹس اور بینکاری خدمات تک بلا تعطل رسائی حاصل رہے گی۔ صارفین موبی لنک بینک کے وسیع تر ملک گیر نیٹ ورک اور اسلامی بینکاری سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے، جبکہ انہیں جازکیش کے ذریعے تشکیل پانے والے وسیع ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے نظام تک بھی رسائی حاصل ہوگی۔ اس طرح صارفین کے لیے زیادہ محفوظ، آسان اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ بینکاری تجربہ فراہم کیا جا سکے گا۔

موبی لنک بینک نے ’اپنا مائیکرو فنانس بینک‘ کے 82.51 فیصد حصص کی خریداری کے لیے معاہدہ کر لیا



معاہدے کے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے جاز ورلڈ کے سی ای او اور موبی لنک بینک کے چیئرمین، عامر ابراہیم نے کہا، ’’ہم پاکستان میں مالیاتی خدمات کے ایک جامع نظام کی تشکیل کیلئے بنیاد فراہم کر رہے ہیں۔ اس میں ادائیگیوں کے شعبے میں جاز کیش کا وسیع نیٹ ورک، اور جاز شور انشورنس(JazzSure Insurance) (سابقہ ٹی پی ایل انشورنس) اور ’فکر فری ‘کی جدید انشورنس سہولیات شامل ہیں، جو ایک ایسی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں جہاں انشورنس خریدنے کی شرح اب بھی بہت کم ہے۔ اب موبی لنک بینک کے ذریعے ہم زراعت اور چھوٹے کاروباری اداروں کو بینکاری سہولیات تک رسائی دے رہے ہیں۔ان میں سے ہر شعبہ دوسرے کی تکمیل کرتا ہے، اور یہ سب مل کر ایک ایسے پاکستان کی تشکیل کر رہے ہیں جہاں ہر شہری کو، خواہ وہ کہیں بھی رہتا ہو یا کسی بھی روزگار سے وابستہ ہو، ترقی کے لیے درکار مالیاتی سہولیات تک رسائی حاصل ہوگی۔‘‘

خریداری معاہدے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، صدر و چیف ایگزیکٹیو آفیسر، موبی لنک بینک، حارث محمود چوہدری نے کہا،’’موبی لنک بینک نے وقت کے ساتھ مضبوط ڈیجیٹل صلاحیتیں حاصل کی ہیں، اپنی خدمات کو وسعت دی ہے اور صارفین کی تعداد میں بڑا اضافہ کیا ہے۔ موبی لنک بینک صارفین کی اہمیت کو سب سے مقدم رکھتا ہے ، اس لیے ہماری توجہ ’اپنا بینک ‘ کے حصول کے دوران بھی اپنا بینک کے صارفین کیلئے خدمات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے انہیں ایک وسیع اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ ادارے کا حصہ بنانے پر ہے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے دونوں اداروں کے مختلف شعبے باہمی تعاون کے ساتھ کام کریں گے۔‘‘

اپنا بینک کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر نازش علی کا کہنا تھا، ”یہ معاہدہ اپنا بینک کے لیے ایک اہم نئے دور کا آغاز ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ موبی لنک بینک کا حصہ بننے سے ہمارے صارفین کو وسیع تر صلاحیتوں، مضبوط ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور متنوع مالیاتی خدمات تک رسائی حاصل ہوگی۔ اس عمل کے دوران ہماری ترجیح یہ ہے کہ اپنے صارفین، ڈیپازٹرز، ملازمین اور دیگر متعلقہ فریقین کے مفادات کا تحفظ کیا جائے ، اور خدمات کا تسلسل یقینی بنایا جائے ۔“

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی