ریاض (اردو وائس پاکستان) آج جمعہ کی نماز کے دوران سعودی عرب کے مشرقی حصے میں مسجد میں خود کش حملے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔ خود کش حملہ آور دوران نماز مسجد میں داخل ہواا ور خود کا اڑادیا۔ مسجد میں 150 نمازی جمعہ کی نماز پڑھ رہے تھے۔ دھماکے کے بعد فوری امدادی کاروائی شروع کی گئی ہے۔ دھماکہ قاطف کے علاقہ میں ہوا ہے۔ سعودی عرب کی شیعہ آبادی کی اکثریت مشرقی صوبے کے ریگستانی اضلاع قاطف ،گالف کاسٹ اور ال اہثا میں آباد ہیں۔ شیعہ سعودی عرب کی کل آبادی کے 10 سے 15 فیصد ہیں۔ شیعہ سعودی حکومت سے ناخوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ تعلیم اور سرکاری ملازمتوں میں ان کے ساتھ سعودی حکومت امتیازی سلوک برتتی ہے۔جبکہ سعودی حکومت ان الزامات کی تردید کرتی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں