ہوائی جہاز کے انجن نےقریب کھڑے ٹیکنیشن کواندر کھینچ لیا

بھارت (مانیٹرنگ ڈیسک 17 دسمبر 2015) مسافروں سے بھرا ہوا ایئر انڈیا کے ٹیک آف کے لئے تیار ہوائی جہاز نے ٹیکنیشن کی جان لے لی۔ ٹیکنیشن جہاز کے انجن کے قریب تھا اور کہ جہاز کے انجن پائلٹ نے چالو کردیا اور انجن نے ٹیکنیشن کو اندر کھینچ لیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق یہ دل خراش واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایئر انڈیا کی حیدر آباد جانے والی فلائیٹ اے ایل 619 کے کو پائیلٹ نے غلط سگنل ملنے پر جہاز کا انجن اسٹار کیا۔ جو ں ہی انجن اسٹارٹ ہوا پاس کھڑے راوی سبرام منائن کو اندر کھینچ لیا۔ ایئر انڈیا بھارت کی سب سے بڑی ایئر کمپنی ہے۔ سبرام کے مرنے کی خبر کمپنی نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ میں بھی دی ہے تاہم وجہ نہیں بتائی۔ 

تاہم پولیس واقعے کی تحقیات کررہی ہے۔ ائئر لائن سبرام کے پسماندگان سے تعزیت کررہی ہے۔ 

ہوائی جہاز حادثے کے وقت مسافروں سے بھرا ہوا تھا اور اسے ممبئی سے جنوب مشرقی شہر حیدرآباد کے لیے پرواز کرنا تھی۔ بھارت میں حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ جس میں تکنیکی عملے کا ایک کارکن ہوائی جہاز کے انجن کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا تھا۔


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی