بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پردراندازی، پاکستان کے 7 فوجی شہید ہو گئے : آئی ایس پی آر

مظفر آباد (ویب  ڈیسک 14 نومبر 2016 ) بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی ہے جس میں بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔


پاک فوج کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 7 جوان شہید ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے بھمبر سیکٹر پر فائرنگ گزشتہ رات کی گئی تاہم پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس سے دوسری جانب بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق رواں سال اب تک اڑی حملے کے بعد بھارت  کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی 178 بار خلاف ورزیاں کی ہےجس میں 19 سویلین شہید اور 180 زخمی ہو چکے ہیں۔  کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزی اور بلا اشتعال فائرنگ پر پاکستانی دفتر خارجہ نے متعدد بار بھارت کے سفارکاروں کو طلب کر کے احتجاج کیا ہے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی