بھارت (ویب ڈیسک )بھارت کے ضلع اودھان پور کے ماروتھی گائوں میں بس کھائی میں گرنے سے 24 مسافر موقع پر ہلاک اور 30 مسافر زخمی ہوگئے ہیں ۔ گائوں جموں شہر سے 140 کلومیٹردور واقع ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا ہے جو کہ 60 مسافروں کو لیکر لٹی سے چنانی جارہی تھی ۔ تقریبا 10 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد ماروتھی کے مقام پر بس حادثہ شکار ہوگئی اور 300 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ ریاستی حکومت نے حادثے کے مقام پریاد گار کے طور پر بین الاقوامی یوگا مرکز قائم کرنے کی کی تجویز دی ہے۔
بس میں سوار شدید زخمی ہونے والے رجنیت کمار نے بتایا کہ بس میں گنجائش سے زائد مسافر سوار تھے ، بس میں تکنیکی خرابی آگئی جس کے باعث ڈرائیور بس پر قانو نہ رکھ پائے اور بس گہری کھائی میں گر گئی۔ حادثے کے زخمی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
دریں اثنا، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، جموں و کشمیر کے وزیر اعلی مفتی محمد سعید اور ریاستی وزیر جتیندر سنگھ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں