دبئی کی ایمریٹس گروپ نے مسلسل 27ویں سال منافع کا اعلان کردیا ،گروپ کو 34فیصد منافع حاصل ہوگیا


دبئی (پی آر) ایمریٹس گروپ نے تیز رفتار ترقی کے ساتھ لگاتار 27 ویں سال منافع کا اعلان کردیا ہے۔ 31 مارچ 2015 کو ختم ہونے والے مالیاتی سال میں ایمریٹس اور ڈیناٹا نے اپنے کام میں وسعت اور اہم سرمایہ کاریوں کے ذریعے کاروبار میں استحکام لاتے ہوئے کامیابیوں کے نئے سنگ میل عبور کرلئے ۔ 

ایمریٹس گروپ کی2014-15کی جاری ہونے والی سالانہ رپورٹ کے مطابق گروپ نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 34 فیصد اضافے کے ساتھ 1.5 ارب ڈالر کا منافع حاصل کیا ہے۔ گروپ کی آمدن گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد اضافے سے 26.3 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ گروپ کا کیش بیلنس بدستور مستحکم ہے اور اضافے کے ساتھ 5.5 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔ 


ایمریٹس ایئرلائن اور گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو عزت مآب شیخ احمد بن سعید المختوم نے بتایا کہ "سال 2014-15ایوی ایشن کی صنعت کیلئے مشکل سال تھا۔ تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ہمارے مالیاتی سال کی دوسری ششماہی بہتر رہی۔ کرنسی میں کثرت سے آنے والے فرق کے باوجود منافع کا توازن متاثر نہیں ہوا اور نہ ہی ایبولا کی وباءکا پھوٹ پڑنا، مختلف خطوں میں مسلح تنازعات اور دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر اپ گریڈنگ کے باعث 80 روز کی بندش سے ہمارے آپریشنل ایڈجسٹمنٹ متاثر ہوئے۔ اپنے 27 ویں سال تک لگاتار منافع کا حصول اور ہماری باصلاحیت اور پرعزم افرادی قوت کے ساتھ اب تک کی بہترین کارکردگی ہمارے برانڈز اور بنیادی کاروبار کے استحکام کا ثبوت ہے۔  ©"

امریکی ڈالر کے استحکام سے ایمریٹس اور ڈیناٹا کی اہم مارکیٹوں میں گروپ کو مجموعی طور پر 412 ملین ڈالر کا اثر پڑا جبکہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی 80 روزہ بندش سے گروپ آمدن میں تقریبا 467 ملین ڈالر کا اثر پڑا۔ 

شیخ احمد بن سعید المختوم نے کہا کہ "ہر سال اپنے ساتھ نئے چیلنجز لیکر آتا ہے۔ ان پر توجہ دیتے ہوئے اپنے لوگوں و صارفین کے مفاد اور طویل مدتی اہداف کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جاتی ہے ہیں۔ گروپ کے طور پر ہم اوپر سے لیکر نیچے تک نظر رکھتے ہیں لیکن جب کبھی کاروباری کارکردگی بڑھانے کا معاملہ ہوتا ہے تو ہم کبھی آرام سے نہیں بیٹھے جبکہ اپنے لوگوں کا خیال رکھتے ہیں۔2014-15میں گروپ نے مجموعی طور پر نئے طیارے اور سامان، جدید سہولیات اور جدید ترین ٹیکنالوجیز اور اسٹاف کے حوالے سے اقدامات پر 5.5 ارب ڈالر خرچ کئے۔ گزشتہ سال کی ریکارڈ سرمایہ کاری کے بعد یہ دوسری سب سے بڑی رقم ہے جو ایک سال کے دوران سرمایہ کاری کی مد میں خرچ ہوئی۔ " 

گروپ کی 80 ذیلی شاخوں اور کمپنیوں کے عملے کی تعداد 11 فیصد اضافے سے 84 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جس میں 160 مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ "مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف کرنسیوں اور دنیا بھر میں ملکوں کی غیریقینی معیشت ہمارے لئے بدستور چیلنج ہوگا ہے جبکہ بہت سے ملکوں کی جانب سے اپنی تجارت کے تحفظ کا خطرہ بھی ہمارے لئے منڈلاتا رہے گا۔ لیکن ہم اعتماد کے ساتھ نئے مالی سال میں داخل ہوئے ہیں اور مستحکم بیلنس شیٹ، ٹھوس کارکردگی، متنوع عالمی پورٹ فولیو اور بین الاقوامی طور پر باصلاحیت افراد کے ساتھ مستقل منافع کی مضبوط بنیاد لیکر ہم آگے بڑھتے ہیں۔ ہم مستعدی اور متوازن ترقی کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھیں گے اور اپنے صارفین کی توقعات پر پورا اترنے اور اس سے بڑھ خدمات کیلئے پہلے سے بھی زیادہ محنت کریں گے۔ "

مجموعی طور پر منافع میں اضافے کے ساتھ گروپ نے انویسٹ منٹ کارپوریشن آف دبئی کے حصہ داروں کیلئے 700 ملین ڈالر کے منافع کا اعلان کیا ہے۔ 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی