مائیکرو سافٹ نے “لومیا جیت کا خزانہ” مہم کا اعلان کردیا، خریداروں کے لئے بڑے انعامات


مائیکروسافٹ موبائل ڈیوائسز اینڈسروسز نے پاکستان میں لومیا پورٹ فولیو میں اضافے کے لیے بڑے  پیمانے پرایک مہم کا آغاز کردیاہے۔ مائیکروسافٹ موبائل ڈیوائسز اینڈسروسز نے پاکستان میں لومیا پورٹ فولیو میں اضافے کے لیے بڑے   پیمانے پرایک مہم ‘‘لومیا جیت کا خزانہ’’ کا آغاز کردیا ہے ۔

اس مہم کے ذریعے مائیکروسافٹ لومیا 535 ڈبل سم ، مائیکروسافٹ لومیا 430 اور مائیکروسافٹ لومیا640XL اسمارٹ فون کا ہرخریدار ایک فاتح بھی ہو سکتا ہے۔ اس مہم میں گرینڈ پرائز کے طورپر318i ماڈل کی نئی بی ایم ڈبلیو 2016 ماڈل کار رکھی گئی ہے ۔ یہ مہم 18مئی کے بعد سے خریدی گئی مخصوص ڈیوائسز کیلئے ہے ۔ صارفین لومیا ڈیوائسز خریدیں اور ڈبے میں موجود اسکریچ کارڈ کا نمبراور فون کا IMEI نمبر 8881 پر ایس ایم ایس کردیں۔ لومیا موبائل کو رجسٹر کرنے کے بعد اگلے 48گھنٹوں میں 500روپے کا بیلنس بالکل مفت دیا جائے گا۔

اس موقع پر محمد کامران خان جنرل منیجر مائیکروسافٹ موبائل ڈیوائسز اینڈ سروسز پاکستان نے کہا کہ

ہم اس مہم کے تحت پاکستان میں لومیاسمارٹ فون کے شوقین حضرات کو انعامات دیناچاہتے ہیں جنہوں نے ونڈوز موبائل کے بہترین فیچرز کو پسند کیا۔ہم پاکستان میں پہلی مرتبہ بی ایم ڈبلیو 2016ماڈل کار انعام کے طور پر دے رہے ہیں ۔ ہمیں یقین ہے کہ اس آفر کو دیکھتے ہوئے دوسرے سمارٹ فون صارفین لومیا کی طرف متوجہ ہوں گے جوکہ حقیت میں ایک لائف اسٹائل برانڈ ہے۔

یہ مہم پاکستان میں کسی سمارٹ فون بنانے والی کمپنی کی طرف سے  بڑی تشہری مہم میں سے ایک ہے ۔ یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ مائیکروسافٹ نے نوکیا کو خریدنے کے بعد مائیکروسافٹ برانڈ کے نام سے پہلا سمار ٹ فون لومیا535پچھلے سال دسمبر میں متعارف کروایا تھاجو پاکستان کی تاریخ میں لومیا سیریز کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ماڈل ہے ۔

لکی ڈرا کو شفاف بنانے کے لیے ایک تھرڈ پارٹی فرم کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں تاکہ وہ مہم کے تمام امور پر نظر اور جیتنے والوں تک انعامات کی فراہمی تک کے معاملات کو شفاف رکھے۔اس آفرکی میعاد 28جون 2015تک ہے ۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی