چترالی نوجوان کا بنایا ہوا انڈرائڈ گیم گوگلے پلے پر دستیاب ہے


اسلام آباد( ٹی او سی مانیٹرنگ) ویسے تو ہر میدان میں چترالی نوجوان اپنے ہنر و قابلیت کا لوہا منواچکے ہیں تو ٹیکنالوجی میں کہاں پیچھے رہ سکتے ہیں۔ ایسے ہی ایک ہونہار نوجوان نے سمارٹ فونز کے لئے ایک گیم تیار کیا ہے ۔ اور ان کا یہ گیم گوگل پلے پر ڈائون لوڈ کرنے کے لئے دستیاب ہے۔ اکتشاف اہواز کا تعلق چترال کے شہر دروش سے ہے ۔ گوگل پلے گوگل کا ایک ایسا آن لائن سٹور ہے جس پر ہزاروں کی تعداد میں فری اور پیڈ اپلی کیشنز موجود ہیں ۔ جن کو آپ اپنے سمارٹ فون میں ڈائون لوڈ کرکے استعمال کرسکتے ہیں۔ 

اکتشاف نے اسٹیریئڈ ڈائون نامی دلچسپ گیم تیار کیا ہے یہ ایک فری ڈائون لوڈ ڈگیم ہے جسے ہر کوئی اپنے سمارٹ فون پر ڈائون لوڈ کرسکتا ہے۔ گیم کا سائز 9.9 ایم بی ہے اور اس گیم کو انڈرائڈ ورژن 2.3 اور اس سے جدید ورژنز پر چلایا جاسکتا ہے۔گیم کا موجودہ ورژن 1.1 ہے۔ اس گیم کو اب تک 21 استعمال کنندگان نے 5 سٹار ریٹنگ دے چکے ہیں۔ گیم کی خاص بات یہ بھی ہے کہ گیم چلانے کے دوران کوئی اشتہار نہیں چلے گا۔ گیم کو شیول برسک نامی کمپنی نے گوگل پلے پر اپلوڈ کیا ہے۔ 

گیم کو ڈائون لوڈ کرنے کے لئے اس لنک پر جائیں۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی