سکائی نیوز( افسر خان : وائس آف پاکستان) کینیا کے ایک وکیل نے امریکی صدر کو پیشکش کی ہے کہ وہ ان کی 16 سالہ بیٹی سے شادی کے بدلے ڈھیر سارے مویشی دیں گے۔ کینین لائر فیلیکس کپرونو نے پیشکش کی ہے کہ وہ ابامہ کو اس کی بیٹی مالیہ سے شادی کے بدے 50 گائے ، 70 بھیٹریں، 30 بکریا ں دیں گے۔ کپرونو نے اپنی عمر نہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ اس کی دیرینہ خواہش ہے کہ وہ امریکی صدر ابامہ کی سب سے بڑی بیٹی سے شادی کرے۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ اس کی مالیہ میں دلچسپی 2008 میں شروع ہوگئی تھی۔ اور جب سے لیکر آج تک میں نے کسی سے ڈیٹ نہیں کیا اور مالیہ سے مخلص ہونے کا وعدہ کرتا ہوں۔
کپرونو کاکہنا ہے کہ جب بھی ابامہ اپنے آبائی ملک کینیا آئیں گے وہ اپنی پیشکش ان کے سامنے رکھیں گے۔ وہ اس وقت ایک خط بھی لکھ رہے ہیں جس میں وہ ابامہ سے مالیہ کو ساتھ لانے کی درخواست کریں گے۔ کپرونو نے کہا کہ اس کی مالیہ سے محبت صرف ایک سچی محبت ہے اس کا ابامہ کی دولت میں کوئی لالچ نہیں۔ میں مالیہ کو سکھائوں گا کہ گائیوں سے دودھ کیسے دوھتے ، مکئی کا دلیہ اور روایتی ہٹی دوھ تیار کرنے کا طریقہ بھی سکھائوں گا اور عزم کا اظہار کیا ہے وہ مالیہ کو لیکر ایک سیدھی سادھی زندگی گزاریں گے۔
(ابامہ کے دورہ کینیا اور ابامہ کے جواب کا انتظار آپ بھی کریں ہم بھی کرتے ہیں)
ایک تبصرہ شائع کریں