پاکستان کی صف اول کی بسکٹ ساز کمپنی انگلش بسکٹ مینوفیکچررز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (ای بی ایم) نے پاکستان میں بننے والی اپنی نوعیت کی پہلی اینی میٹڈ فیچر فلم 'تین بہادر'کی طرز پر اپنے برانڈ پیک فرینز گلوکو کی خصوصی ایڈیشن کی پیکیجنگ متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔
تین بہادر فلم میں بچوں کے تین کردار سپر ہیروز کے طور پر موجود ہیں اور برانڈ کے محدود ایڈیشن کی پیکنگ میں ان کو ہی نمایاں کیا گیا ہے۔ اس فلم کے نمایاں شراکت دار کے طور پر پیک فرینز گلوکو نے تعلیم اور تفریح کے امتزاج سے ذہنی و جسمانی مہارتوں کی ترقی پر زور دیتے ہوئے ہمیشہ ایجوٹینمنٹ کے تصور کو فروغ دیا ہے ۔ اس کے مرکزی خیال سے ماخوذ پیکنگ کے علاوہ برانڈ نے بچوں کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی سرگرمیاں متعارف کرائی ہیں۔
اس موقع پر ای بی ایم کے ہیڈ آف مارکیٹنگ ذوالفقار علی انصاری نے کہا "پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی مقامی اینی میٹڈ فلم کا حصہ بننے پر ہم پرجوش ہیں۔ یہ فلم اس خیال کی بنیاد پر بنائی جارہی ہے کہ ہر بچہ ایک منفرد صلاحیت کا حامل سپرہیرو ہے جس کے ذریعے وہ معاشرے میں مثبت اثرات پیدا کرسکے اور ہر بچے میں یہ استعداد ہے کہ انفرادی سطح پر خود فرق پیدا کرے۔ یہ سوچ پیک فرینز گلوکو کے فلسفے کے ساتھ ہم آہنگ ہے کہ غذائیت سے پھرپور صحت بخش اشیاء کے ذریعے بچوں کو توانائی فراہم کی جائے تاکہ انہیں اپنے اہداف کے حصول میں مدد ملے۔ "
اس حوالے سے لاہور کے مقامی ریسٹورنٹ میں معروف گلوکار شیراز اپل کی جانب سے گایا گیا فلم کانغمہ ریلیز کیا جائے گا۔ اپنی سریلی آواز اور کرشمہ ساز شخصیت کے باعث شیراز اپل کی تین بہادر فلم کے ساتھ وابستگی ایک خوش آئند بات ہے ۔
انگلش بسکٹ مینوفیکچررز (پرائیویٹ) لمیٹڈ 1967 میں قائم ہوئی اور یہ پاکستان میں مکمل طور پر صحت بخش پیکیجڈ بسکٹ تیار کرنے والا پہلا ادارہ ہے۔ گزشتہ 45 سالوں سے ای بی ایم اپنے صارفین کیلئے اعتماد اور بھروسہ کی علامت بن چکا ہے اور اسکے نتیجے میں وہ پاکستان کا صف اول کا بسکٹ ساز ادارہ بن گیا ہے۔ ای بی ایم کی کاروباری سماجی ذمہ داری کا شعبہ لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے کے عزم کے ساتھ انتہائی ہمہ گیر طور پر پھیلا ہوا ہے۔ قومی و بین الاقوامی کمپنیوں میں اپنے صف اول کے کاروباری سماجی ذمہ داری کے بجٹ کے ساتھ ای بی ایم نے صحت، تعلیم، کمیونٹی ویلفیئر اور کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں میں نمایاں طور پر حصہ لیا ہے ۔ پی آر
ایک تبصرہ شائع کریں