کراچی: پاکستانی سیاستدانوں نے روایتی بے حسی کا مظاہر ہ کیا مگر آرمی چیف سری لنکا کا دورہ منسوخ کرکے فوراً کراچی پہنچ گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف پہلے سے طے شدہ 3 روزہ دورے پر سری لنکا جارہے تھے تاہم آج صبح پیش آنے والے المناک حادثے کی وجہ سے دورہ منسوخ کرکے ہنگامی طور پر کراچی پہنچ گئے۔ ملک کی کسی بھی بڑی سیاسی شخصیت میں یہ جرات نہیں ہوئی کہ وہ وقوعہ پر جاتے اور متاثرین کی داد رسی کرتے ۔ جنرل راحیل شریف نے اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کو ٹیلی فون کرکے تعزیت اور المناک واقعے پر افسوس کا اظہارکیا اور انہیں یقین دلا یا کہ واقعے میں ملوث مجرمان کو گرفتار کرکے سخت ترین سزا دی جائے گی۔
آرمی چیف نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں اور سرپستوں تک پہچاجائے گا انہیں کٹہرے میں لاکر عبرت ناک سزا دی جائے گی۔ ایسے حملوں کی حمایت کرنے والوں اور دہشت گردوں سے ہمدردی جتانے والوں کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔
ایک تبصرہ شائع کریں