پاکستان کی بڑی کامیابی : جے ایف تھنڈر17 کے لئے برآمد ی کے آرڈر موصول

اسلام آباد(اردووائس آف پاکستان 15جون 2015) پاکستانی یئر فورس کے ایئر کموڈور خالد محمود نے کہا کہ ایک ایشائی ملک کے ساتھ جے ایف تھنڈر  17 کی برآمد کامعاہدہ ہوگیا ہے ،  خالد جے ایف تھنڈر کی سیلز اور مارکیٹنگ کو لیڈ کررہے ہیں۔  انہوں نے کہا 2017 میں طیاروں کی فراہمی شروع ہوگی۔ تاہم انہوں نے ملک کا جام اور طیاروں کی تعداد نہیں بتائی۔ 

دی چینگدو اور پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے تیار کررہے ہیں ، جنہوں نے اپنی پہلی برآمد ی سودے کی تصدیق کی ہے۔  یاد رہے کہ پاکستان نے جے ایف تھنڈر طیاروںسمیت، ملک میں تیار کئے جانے والے ڈرون طیاروں   کو بھی پیرس ایئر شو میں نمائش کے لئےپیش کئے۔  ایئر شور میں پاکستانی طیاروں نے دنیا کی توجہ کھنچی ۔ اور مختلف ممالک نے ان طیاروں کی خریداری میں دلچسپی بھی ہے۔




0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی