کوکا۔کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ (سی سی بی پی ایل) اور دنیا بھر میں نوجوانوں کی ترقی کے لئے کام کرنے والے بین الاقوامی ترقیاتی ادارہ مرسی کاپس (Mercy Corps) کے مشترکہ منصوبے 321 بھاگو! کا ایک سال مکمل ہونے پر جمعہ کو علی انسٹی ٹیوٹ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 250 سے زائد افراد بالخصوص اس پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد نے اپنے والدین کے ہمراہ شرکت کی جبکہ ترقیاتی شعبے سے وابستہ افراد کے علاوہ سرکاری حکام بھی شریک ہوئے۔ اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے طالب علم اور نوجوان رہنماو ¿ں کی جانب سے مختلف ٹیبلوز اور مزاحیہ خاکے پیش کئے گئے۔
321 بھاگو! پروگرام لاہور کے دیہی علاقوں میں کم آمدن رکھنے والے 24 اسکولوں میں کام کررہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت لڑکیوں اور لڑکوں کے الگ الگ اسکولوں میں کام کیا گیا اور 10 سال سے 18 سال کی عمر کے ڈھائی ہزار سے زائد لڑکوں اور لڑکیوں کو ہر ہفتے دو بار مصروف رکھا گیا۔ اس منصوبے کے تحت اپنے پہلے سال میں 153 کوچز اور یوتھ رہنما اور 2400 ٹیم ارکان نے 24 اسکولوں میں کام کیا۔
اس اقدام کے بارے کوکا۔کولا بیوریجز لمیٹڈ (سی سی بی پی ایل) میں پبلک افیئرز اینڈ کمیونکیشنز کے ڈائریکٹر ظفر عباس جعفری نے بتایا کہ ہم نے کامیابی سے 321 بھاگو منصوبے کا پہلا سال مثبت نتائج کے ساتھ مکمل کرلیا ہے اور اب ہم نے مرسی کاپس کے ساتھ شراکت داری کا دائرہ وسیع کردیا ہے تاکہ دوسرے سال مزید بچوں کو اس سرگرمی میں لایا جائے۔
321 مو(3.2.1 Move! )پروگرام اس مقام پر آگیا ہے کہ وہ نوجوانوں کے مستقبل میں سرمایہ کاری کرے اور متاثرکن و باصلاحیت اساتذہ اور نوجوانوں کو مختلف مہارتوں کے ذریعے صحت مندانہ اور متحرک عادات کے ساتھ تیار کرے۔ اس منصوبے کا مقصد یہ ہے کہ ترکی، عراق اور پاکستان میں اساتذہ اور نوجوان مختلف سرگرمیوں کے انعقاد اور تقریبات کے انتظامات کی قیادت کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں و اسکولوں کو متحرک بنانے کے لئے حوصلہ افزائی کریں۔
ایک تبصرہ شائع کریں