کرپشن و بدعنوانی کا خاتمہ کرکے ہی استحکام ، ترقی اورخوشحالی ممکن ہے: چوہدری سرور



لاہور(اُردو ائس آف پاکستان مانیٹرنگ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کرپشن اور ناانصافی کا خاتمہ ملک کے استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بات وکلاء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وکلاء کا وفد گوہر نواز سدھو، محمد سلیم ایڈوکیٹ اور امجد اعوان کی قیادت میں انکے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے صوبے سے روایتی اور استحصالی تھانہ کلچرکو ختم کرنے میں ناکام ہوگئے تھے اور لوگ ان کی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ تحریک انصاف اپنے حقوق کے لئے احتجاج کرنے والوں کی حمایت کریگی۔ سرور نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں پر زور دیا کہ آنے والے بجٹ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، بے روزگاری اور مہنگائی پر قابو پانے کے لئے اقدامات کرے۔ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں اپنی ذمہ داری پوری کرے اور تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں عوام کو ان کے حقوق دلوانے کے لئے تمام فورمز پر آواز اٹھائے گی۔


0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی