اندھا اعتقاد: بہتر فصل کے حصول کے لئے 55 سالہ شخص کا سر قلم کر دیا گیا


نئی دہلی (اُردو ائس آف پاکستان مانیٹرنگ) بھارتیوں نے دیوتائوں اور ہنو مانوں کو خوش کرنے کے لئے کیا نہیں ہے۔  مشرقی بھارت میں ایک گروہ نے ایسا ہی ایک گھنائو حرکت کی ہے۔ دیوتاوں کو خوش کرکے بہتر فصل کے حصول کے لئے  قربانی کی نیت سے 55 سالہ شخص کا سر قلم کردیا ہے ، بھارتی پولیس  تاحال کسی شخص یا گروہ اس  جرم میں گرفتار نہ کرسکی ہے ۔ پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔  جھارکنڈ کی ریاست کے ایک دور افتادہ قبائلی گائوں میں اتوار کے روز ایک بے روز گار شخص تھیپا خاریا کی سربریدہ جسم اس کے گھر سے برآمد ہوا۔ جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اسے دیوتا کو خوش کرکے بہتر فصل کے حصول کے لئے قربانی کی نیت سے قتل کیا گیا ہے۔ 

مقتول کے رشتہ دار غم سے نڈھال، سربریدہ جسم لے کر  احتجاج کررہے ہیں: فوٹو اے ایف پی

خاریا کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ ایک گروہ جو خود عالم اسرار کو جاننے والا سمجھتا ہے گھر کا دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوا اور مقامی رسم کے طور پر کھیت میں دفن کرنے کے لئے خاریا کا سرکاٹ کر لے گئے۔  مقتو ل کے گھر والوں نے بتایا کہ علم عیب کے معتقدین کے گروہ نے اسے فرسودہ رسم کے لئے  قتل کرکے سرتن  سے جدا کردیا  اور اس کے سر ساتھ لے گئے۔  مقتول کے لواحقین بغیر سر کے جسم کو لےکر احتجاج کر رہے ہیں اور علاقہ پولیس تحقیقات کررہی ہے تاہم ابھی تک کسی کو گرفتار نہ کرسکی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق، دیہاتی  اس گروہ سے شدید خوفزدہ ہیں، اور مون سون کی باشوں سے پہلے پولیس کو علاقے میں گشت کرنے کی درخواست کی ہیں۔  بھارت کے مختلف علاقوں میں دیوتائوں اور کالے جادو کے لئے انسانوں کی قرانی کے رواج عام ہیں۔ اور ایسے افراد غریب علاقوں کے غریب بے بس افراد کو اس کا شکار بنا دیتے ہیں۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی