سابق آرمی چیف جنرل پرویز کیانی کے بھائیوں کامران کیانی اور امجد پرویز کیانی کی نیب طلبی

اسلام آباد (اردووائس آف پاکستان مانیٹرنگ ڈیسک)   قومی احتساب بیورو (نیب) اربوں روپے کی اراضی  میں مبینہ طور پر گھپلوں میں ملوث سابق آرمی چیف جنرل پرویز کیانی کے بھائیوں میجر (ر) کامران کیانی اوربریگیڈیئر(ر)  امجد پرویز کیانی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سمن جاری کرکے نیب طلب کیا ہے۔ ملزمان کے خلاف ڈی ایچ اے نے تحریری شکایت  کی تھی جس پر نیب نے تفتیش کے لئے سمن جاری کئے ہیں، منظوری نیب کے چیرمین قمرزمان چوہدری نے ہفتے کو ہونے والے نیب ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں دی تھی۔ 

دنیا نیوز کے مطابق ڈی ایچ اے کئی ماہ پہلے نیب کو درخواست دے رکھی تھی اور جس کی انکوائری کی منظوری پہلے ہی دی جاچکی تھی اور حساس ادارے بھی اس حوالے سے نیب سے تعاون کررہے ہیں۔ انکوائری رپورٹ نیب کے  ایگزیکٹیو بورڈ  کو پیش کی جاچکی ہے۔  ذرائع کے مطابق ڈی ایچ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا  کہ ڈی ایچ نے میجر(ر) کامرن کیانی اور بریگیڈیئر(ر) امجد کیانی کی کمپنی سے معاہدہ کیا تھاجس کے مطابق کمپنی ڈی ایچ اے کو اسلام آباد راولپنڈی کے ساتھ واقع3 ہزار کینال کی زمین ترقیاتی کام مکمل کرکے واپس کرنے کی پابند تھی لیکن کمپنی نے خرد برد کرکے ڈی ایچ کو اراضی ٹکڑوں میں فراہم کی اور اس رقبہ بھی وہ نہ تھا جس کا معاہدہ ہوا تھا۔  ڈی ایچ اے دونوں بھائیوں کی کمپنی سے بار بار ربطہ کرکے نقصان کاازالہ کرنے کا کہااور وہ پورا نہ کئے جس پر ڈی ایچ اے نے نیب راولپنڈی کوتحریری شکایت کی جس پر ایکشن لیتے ہوئے نیب نے دونوں کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔


 نجی ٹی وی نے بتایا کہ جب نیب نے تحقیقات شروع کیں توریٹائرڈ اہم شخصیت یعنی جنرل پرویز کیانی کے دونوں بھائیوں کامران  اور امجد کیانی کے نام سامنے آئے، بعدازاں چیئر نیب اس بارے وفاقی حکومت کو آگاہ کیا  تو وفاقی حکومت نے انہیں براہ راست موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف  سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔ اس پر نیب کے چیئر مین  آرمی چیف سے رابطہ کیا ، اس آرمی چیف  نے کہا نیب کو مکمل اختیار حاصل ہے اور انصاف سب کے ساتھ ہونا چاہئے۔

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی