ای ٹو ای سپلائی چین مینجمنٹ نے پاکستان میں نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کا اعلان کردیا

پاکستان کے صف اول کی لاجسٹکس خدمات فراہم کرنے والے ادارے ای ٹو ای (e2e)نے جنید اقبال کو نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اورایکویٹی پارٹنر کے طور پر تعینات کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ 

سی ای او کے طور پر جنید اقبال ای ٹو ای کے سپلائی چین مینجمنٹ کی کاروباری اور کمرشل خدمات کی ذمہ داری سنبھال لیں گے جبکہ ای ٹو ای کے بانی اور سابق سی ای او عابد بٹ کمپنی کے چیئرمین کے طور پر اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی جاری رکھیں گے۔ 


جنید اقبال پاکستان سال 2005 میں سی این بی سی کو پاکستان میں متعارف کروانے والی ٹیم میں شامل تھے۔ میڈیا اور فنانس کے شعبے میں انہیں13 سال کا تجربہ ہے ۔ انہوں نے ایک بہترین پروگرام پاور لنچ (Power Lunch)کی میزبانی بھی کی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے الیکسر سیکورٹیز کے سی ای او کے طور پر 1.5ارب ڈالر کی ٹرانزایکشن میں شریک منتظم کا کردار ادا کیا۔ 

جنید اقبال نے بتایا کہ یہ نئی دلچسپ ذمہ داری اٹھانا میرے لئے باعث فخر ہے بالخصوص ایک ایسے وقت میں جہاں پاکستان کے لئے ترقی کے مواقع اور کاروبار کے بہترین امکانات ہیں۔ سابق سی ای او عابد بٹ نے کمپنی کیلئے مستحکم بنیاد ڈالی ہے جن کے تصور کے مطابق مہارت و اہم طریقوں کے ذریعے کمپنی مزید ترقی کرے گی۔ 

ای ٹو ای کے چیئرمین عابد بٹ نے کہا کہ

 ہم خوش ہیں کہ جنید ہماری ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں، یہ قیمتی تجربے سے مالا مال ہیں جس کی بدولت کمپنی کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھونے لگے گی۔ یہ معلومات اور تجربہ اپنے ساتھ لائے ہیں اور یہ معتبر اداروں میں کام کرنے کے سابقہ تجربہ کے پیش نظر ادارے کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرے گی 

اس سے قبل عابد بٹ اور جنید اقبال الیکسر سیکورٹیز میں چیئرمین اور سی ای او کے عہدے پر ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔ اس کمپنی کی کارکردگی شاندار رہی جہاں حصص یافتہ گان کو سالانہ 40 فیصد کا غیرمعمولی منافع دیا گیا۔ پریس ریلیز







0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی