#کوکا۔کولا نے پاکستان میں ’رانی فلوٹ‘ پھلوں کا اصلی جوس متعارف کرادیا

کوکا۔کولا کمپنی اور پاکستان میں اس کے باٹلنگ پارٹنرز کوکا۔کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ (سی سی بی پی ایل) نے اپنے صف اول کے برانڈ ، منٹ میڈ پلپی کی رانی پلپی میں کامیابی منتقلی کے بعد رانی فلوٹ (Rani Float)مشروب متعارف کرانے کا اعلان کردیا ۔ 


رانی فلوٹ متحدہ عرب امارات میں قائم کمپنی ،ایف ۔زیڈ ۔سی ۔او ،کی سب سے اہم ترین پروڈکٹ ہے جس نے مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی مشروب ساز کمپنیوں کوکا۔کولا کمپنی اور اوجان انڈسٹریز کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ 

رانی فلوٹ ایک جوس ڈرنک ہے جس میں اصلی پھلوں کے ٹکڑے موجود ہیں اور یہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی مارکیٹوں میں صف اول کا جوس برانڈ ہے۔ یہ 30 سال قبل سعودی عرب میں متعارف ہوا اور مشرق وسطیٰ دیگر برآمدی مارکیٹوں میں اسکی غیرمعمولی طور پر فروخت ہوئی۔ 

کوکا۔کولا ایکسپورٹ کارپوریشن کے جنرل منیجر رضوان خان نے رانی فلوٹ کے بارے میں بتایا کہ

 'کوکا۔کولا کمپنی اور اوجان انڈسٹریز نے رانی برانڈ کے لئے نئے مواقع کی تلاش میں ایک پلیٹ فارم قائم کیا ہے۔ رانی فلوٹ انتہائی مختلف اور اعلیٰ معیار کا جوس ڈرنک ہے جس میں پھلوں کے قتلے بھی موجود ہیں اور جو پینے والے صارفین کو سیرحاصل، ملائم اور صحت بخش مشروب کی پیش کرتا ہے، صارفین کو فرحت بخشنے کے لئے یہ کئی فلیورز میں دستیاب ہے۔ '

انہوں نے کہا کہ

 'ہم متنوع اقسام کے اضافی خوبیوں کے حامل مشروبات کے ذریعے پاکستان میں باقاعدہ طور پر رانی فلوٹ کے کاروبار کی ذمہ داری لیکر اپنے صارفین کی طرز زندگی اور ان کی بڑھتی ہوئی ضروریات پر پورا اترنے کے لئے اپنے عزم کی یاد دہانی کراتے ہیں۔ پاکستان میں رانی فلوٹ ہمارے پورٹ فولیو میں ایک نیا اور دلچسپ اضافہ ہے ۔جس طرح ہمارے صارفین کوکا۔کولا ، اسپرائٹ ، فانٹا ، رانی پلپی اور کنلے سے منافع حاصل کرتے ہیں اسی طرح یہ پروڈکٹ بھی ہمارے صارفین کے کاروبار میں غیرمعمولی طور پر اضافے کا باعث ہوگی ۔ '

پاکستان میں رانی فلوٹ کی واحد ڈسٹری بیوٹر کوکا۔کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ (سی سی بی پی ایل) ہے۔ یہ برانڈ 240 ملی لیٹر کے پتلے و نفیس ٹن کینوں میں چھ دلچسپ ذائقوں میں دستیاب ہے جن میں آڑو، سنگترہ ، آم، انناس، امرود اور انگور شامل ہیں۔ 



0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی