بھارتی فوج کامیانمار پر حملہ 100 سے زائد باغی ہلاک کرنے کا دعویٰ ، بھارتی فوج نے برما کی سرحد کی عبورکی

میانمار /نئی دہلی (اردووائس آف پاکستان ویب ڈیسک) بھارتی فورسز نے میانمار کی سرحد عبور کرکے باغیوں پر حملہ کردیئے م، حملہ میں 100 سے زائد برمی افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔  یاد رہے کہ گزشہ ہفتے    یعنی چار جون 2015 کو مانی پور میں باغیوں نے حملہ کرکے 18 بھارتی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اور 11 سے زائد فوجی زخمی ہوگئے تھے۔   بھارتی میں علحیدگی پسند تحریکیں زور پکڑ رہی ہیں۔ جس کا بدلہ بھارت نے برما کے لوگوں پر حملہ لے رہا ہے۔  ہیلی کاپٹر وں میں بھارتی پیراشوٹ کمانڈوز  میانمار کی سرحد کے اندر داخل ہوگئے  اور باغیوں کے ٹھیکانوں پر حملہ کردیا ۔

بھارت کے ایک جونیئر ویزاطلاعات راجی یاواردان سنگھ نے میڈیا کو بتا یا کہ حملے کی اجازت بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دی ہے۔ 

میانمار کے بعد ازاں علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جہاں بھارتی فوج نے شمال مشرقی میں شورش پسندوں کے خلاف کارروائیاں شروع کررکھی ہیں۔ ادھر ناگالینڈ سرحد پر فوج کی اسپیشل فورسز نے میانمار میں عسکریت پسندوں کا تعاقب کیا اور 15 باغیوں کو ہلاک کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔ 


ناگا مانی پوری باغی جنہوں نے4جون 2015 کو  18 بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور 11 سے زائد کو زخمی کردیا تھا، آزادی کی جنگ لڑکے رہے ہیں

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی