ویزا نے پاکستان میں کارڈ استعمال کرنے کے بارے میں آگہی مہم 'کیش سے کارڈ تک 'شروع کردی

جامع مہم کے ذریعے صارفین کی آگہی میں اضافہ کیا جائے گا اور ویزا کارڈز کا استعمال بڑھایا جائے گا

30 جون تک جاری رہے گی، صارفین کو کیش کے بجائے کارڈز کے استعمال کی ترغیب دی جائے گی

ادائیگیوں کی بین الاقوامی سہولت فراہم کرنے والی معروف عالمی کمپنی ویزا نے پاکستان میں آگہی مہم بعنوان 'کیش سے کارڈ تک' شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ 30 جون کو اختتام پذیر ہونے والی اس مہم کا مقصد یہ ہے کہ ملک میں صارفین کی حوصلہ افزائی کی جائے کہ وہ روز مرہ خریداریوں کے لئے کیش کے بجائے ہر پوائنٹ آف سیل پر ویزا ڈیبٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈز استعمال کریں۔ اس آگہی مہم کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ 
صارفین کو رقم کی لین دین (ٹرانزایکشن )کے لئے باسہولت اور محفوظ طریقہ فراہم کیا جائے۔ 

کیش سے کارڈ تک کی مہم ان سہولیات کو اجاگر کرتی ہے تاکہ روز مرہ بنیادوں پر صارفین نقد رقم استعمال کرنے کے بجائے کارڈز استعمال کریں جس کا استعمال باسہولت، با اعتبار اور محفوظ بھی ہے ۔ 2013 کی ویزا سے متعلق موڈی کی تجزیاتی تحقیق کے مطابق کارڈز کے استعمال سے قومی معیشت بھی مستفید ہوتی ہے اور کارڈز کے استعمال سے معاشی ترقی اور تکنیکی مہارت کے فروغ میں بھی مدد ملتی ہے۔ 

اس مہم کے بارے میں ویزا پاکستان اور افغانستان کے کنٹری منیجر کامل خان نے بتایا کہ
مہم کا اصل مقصد ایسے صارفین تک ویزا کی رسائی بڑھانا ہے جو ویزا پروڈکٹ کے فائدوں سے مستفید ہونے کے بارے میں آگہی نہیں رکھتے ، ہم ایسے صارفین کو خریدو فروخت کے لئے نقد رقم کے بہتر متبادل سے روشناس کرانا چاہتے ہیں ۔ یہ مہم ویزا کی دیرینہ عزم پر قائم ہے تاکہ مالیاتی خدمات تک مزید صارفین کی رسائی ہو جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ویزا، اپنے شراکت داروں اور کلائنٹس کو نئے مواقع فراہم کرے۔ 

اس مہم کا مقصد نقد رقم کا متبادل تلاش کرنے والے صارفین میں ویزا کارڈ کے استعمال کی اہمیت اجاگر کی جائے اور بہتر مالیاتی انتظام سے صارفین کو بااختیار بنایا جائے ۔ ویزا کارڈ کے استعمال سے صارفین کو درج ذیل فوائد ہوسکتے ہیں۔ 

  • کنٹرول۔ صارفین کو اس قابل بنادیا جائے کہ وہ اپنے اخراجات اپنی شرائط کے مطابق کریں
  • سہولت۔ آن لائن، ریٹیلرز کے ذریعے خریداری کی استعداد لائی جس میں یوٹیلیٹی بل بھی شامل ہوں
  • سیکورٹی۔ کیش کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور چوری یا گمشدگی پر رجسٹرڈ کارڈز کی تبدیلی
  • رسائی۔ براہ راست جمع کرانے کی سہولت کی بدولت اپنے پیسے تک بروقت اور باسہولت رسائی 


یہ کارڈز اپنے استعمال کنندہ کو یہ سہولت فراہم کرتے ہیں کہ وہ کیش کی غیرموجودگی میں بھی خریداری کرے اور یہ بیشتر اسٹورز میں استعمال ہوجائے۔ کارڈز کے استعمال کنندہ کو ویزا اپنے اخراجات کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کے قابل بنادیتا ہے جس سے بعض اوقات یقینی سہولیات میسر آجاتی ہیں اور محفوظ استعمال کی بدولت یہ ملکیت کا ثبوت بھی فراہم کرتا ہے۔ 

ویزا کارڈز اپنے اخراجات کا خیال رکھنے کا محفوظ راستہ ہے۔ نقدی گم ہوجائے تو کبھی نہیں ملتی لیکن کارڈز کو ایک ٹیلی فون کال کے ذریعے لاک اور پھر تیزی کے ساتھ تبدیل کرایا جاسکتا ہے ۔ 



0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی