ایمریٹس ایئر لائن پاکستان کے دو شہروں کے لئے اضافی پروازیں شروع کرے گا




2 ستمبر سے سیالکوٹ سے روزانہ پرواز شروع ہوگی، یکم ستمبر سے دو پروازوں کے اضافے سے کراچی سے بھی ہفتہ وار سات پروازیں شروع ہوجائیں گی 

 صف اول کی بین الاقوامی فضائی کمپنی ایمریٹس نے پاکستان کے دو شہروں سے تین اضافی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے 2ستمبر سے روزانہ کی بنیادوں پر پرواز شروع ہورہی ہیں جبکہ یکم ستمبر سے کراچی سے مزید دو پروازوں کا اضافہ ہورہا ہے۔ 

ایمریٹس سیالکوٹ سے روزانہ ایئربس اے330-200 طیارہ آپریٹ کرے گی جس میں بزنس کلاس کی 54 نشستیں اور اکانومی کلاس کی 183 نشستیں ہیں۔ 

سیالکوٹ پاکستان کی بیت سی صنعتوں کا مرکز ہے اور یہاں پر کھیلوں کا سامان، کپڑا، دستانے، آلات جراحی، کٹلری ، مٹی کے برتن اور چمڑے کے لباس تیار کئے جاتے ہیں اور ان کو برآمد کیا جاتا ہے جبکہ اس خطے کی درآمدات میں ان مصنوعات کی تیاری کیلئے درکار خام مال شامل ہوتا ہے۔ 

اس ضمن میں ایمریٹس پاکستان نائب صدر خالد بردان نے کہا کہ
'دبئی اور سیالکوٹ کے درمیان روزانہ پرواز کی سہولت یقینی طور پر ایک اچھا اضافہ ہے۔ ایمریٹس اور پاکستان ایک خصوصی تعلق سے منسلک ہیں جو تقریبا پچھلے 30 سالوں پر محیط ہے اور یہ اضافی خدمات اس مضبوط تعلق کو جاری رکھنے کا اظہار ہے اور یہ ایمریٹس کے 140 سے زائد مقامات کے نیٹ ورک پر آگے سفر کرنے کے خواہش مندوں کے لئے دبئی کے باسہولت مرکز کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ '

سیالکوٹ سے 2 ستمبر سے ایمریٹس کی پرواز EK620 چار بج کر 20 منٹ پر روانہ ہوگی اور پیر، بدھ اور جمعہ کو واپس سیالکوٹ پہنچے گی۔ ریٹرن فلائٹ EK621 دس بجے سیالکوٹ سے روانہ ہوگی اور 12 بج کر 35 منٹ پر دبئی پہنچے گی۔ 

یکم ستمبر سے کراچی سے شروع ہونے والی دو اضافی پروازیں EK618 چار بج کر 50 منٹ پر دبئی سے روانہ ہوگی اور پیر و منگل کو آٹھ بجے کراچی پہنچ جائے گی۔ ریٹرن فلائٹ EK619 نو بج کر چالیس منٹ پر کراچی سے روانہ ہوگی اور 10 بج کر 55 منٹ پر دبئی پہنچ جائے گی۔ ایمریٹس کی ان اضافی پروازوں سے کراچی کی یومیہ پروازوں کی تعداد ہفتہ وار بنیادوں پر سات تک پہنچ جائے گی۔ 

ایمریٹس نے حال ہی میں رواں سال یکم اگست سے ملتان سے بھی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

سیالکوٹ اور کراچی سے اضافی پروازوں اور ملتان سے پروازوں کے آغاز کے ساتھ پاکستان ایئرلائن کو خدمات کی فراہمی میں چوتھی بڑی پوزیشن برقرار رکھتا ہے جہاں پاکستان سے دبئی آنے اور جانے والی پروازوں کی تعداد ایک ہفتے میں 85 تک پہنچ گئی ہے۔

پرواز کے لئے ٹکٹ ایمریٹس ڈاٹ کام (Emirates.com) یا اپنے ترجیحاتی ٹریول ایجنٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی