ایل جی نے اپنی نوعیت کے پہلے گلابی گولڈ کے سپرالٹرا ایچ ڈی ٹی وی متعارف کرادیئے

ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے اپنے سپر الٹرا ایچ ڈی ٹی وی سیریز میں وسعت لاتے ہوئے اپنے دو نئے ماڈل ٹی سیٹ متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ 55 انچ اور 65 انچ کی یہ اسکرینز اس خطے میں پہلی بار متعارف کرائی گئی ہیں جس میں نفیس گلابی گولڈ سے فنشنگ کی گئی ہے۔ ایل جی کے اعلیٰ معیار کے ٹی وی خاندان کے حصے کے طور پر الٹرا ایچ ڈی ٹی وی اسکرینز میں سنیما اسکرین اور الٹرا لومینینس ٹیکنالوجی کی خصوصیات ہیں اور 4کے تھری ڈی پلس الٹرا ایچ ڈی کے معیار سے منظر حقیقی نظر آتا ہے۔ 

یہ ماڈل (55UF851T) اور (65UF851T) ان صارفین کے لئے تیار کئے گئے ہیں جو اپنے گھروں میں جمالیات کو متاثر کئے بغیر بلاتعطل انٹرٹینمنٹ کا استعمال چاہتے ہیں اور انتہائی پتلے روز گولڈ کی اسکرینز نے ہوم انٹرٹینمنٹ کو ایک نئی سطح تک پہنچا دیا ہے۔ 



ایل جی الیکٹرانکس گلف ایف زیڈ ای کے پریذیڈنٹ ڈی وائی کم نے بتایا کہ 'صارفین مارکیٹ میں انتہائی معیاری اور بلاتعطل ہوم انٹرٹینمنٹ کے لئے ایل جی کی طرف دیکھتے ہیں اور ہمارے انتہائی پتلے گلابی گولڈ 4Kتھری ڈی پلس الٹرا ایچ ڈی اسکرینز کے آغاز کے ساتھ ہم صارفین کی توقعات پر پورے اترنے کے عزم کا اظہار کررہے ہیں۔ ہماری اعلیٰ معیار کی اسکرینز اس طرح تیار کی گئی ہیں کہ وہ دیکھنے والے ہر ممکنہ انداز سے بہترین استعمال کی سہولت فراہم کریں جبکہ اس دوران یہ یقینی بنایا جاتا ہے کہ صارف کا گھر کا نفیس توازن متاثر نہ ہو۔ '

55 اور 65 انچ کی اسکرینز میں 4Kبڑھانے والی ٹیکنالوجی شامل ہے جو خودکار طور پر معیار میں اضافہ کرتی ہے اور بصری مواد کے معیار کو تفصیلات سے مزین کرکے 4Kکے معیار کے قریب پہنچاتی ہے۔ دونوں اسکرینز میں ایچ ای وی سی 4K60پی کی استعداد ہے جس کا مطلب ہے کہ 4Kویڈیو کو 60 فریمز فی سیکنڈ کی شرح سے صاف اور دھندلاہٹ سے پاک دیکھا جاسکتا ہے۔ اس خاصیت کے ذریعے صارفین 4Kمعیار کے مواد کو کسی اضافی ہارڈ ویئر کے بغیر یو ایس بی یا انٹرنیٹ کے ذریعے بھی ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔ 

ایل جی کی لومیننس ٹیکنالوجی (Luminance)کے ذریعے تصویر کے معیار میں مزید بہتری آجاتی ہے۔ اسکے ذریعے یہ مواد کے روشن اور تاریک ترین حصوں کا مستقل طور پر جائزہ لیتا رہتا ہے جس کا مقصد اس میں مزید روشنی ڈال کر اسے بہتر بنانا اور کانٹراسٹ کی شرح میں اضافہ کرنا ہے ۔ ایل جی کے 4Kآئی پی ایس پینل کی بنیاد پر یہ ٹی وی تفصیلی منظر منظر کشی کرتا ہے جبکہ اسے انتہائی چوڑے زاویوں سے بھی ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔ 

سپر یو ایچ ڈی ٹی وی میں سنیما اسکرین ٹیکنالوجی بھی شامل ہے جو دیکھنے والوں کے لئے سنیما جیسی منظر کشی کرتی ہے جبکہ بیرونی کناروں کو محدود کرتے ہوئے انہیں انتہائی چھوٹا بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس کی آواز کی روانی کی ضمانت ہرمون/کارڈوننڈ (Harmon/Kardonand )کی الٹرا ساو ¿نڈ ٹیکنالوجی دیتی ہے۔ 

روز گولڈ اسکرین نے اپنی اعلیٰ معیار کا اختتام ایل جی کے ویب او ایس 2.0 اسمارٹ ٹی وی یوزر انٹرفیس پر کیا ہے۔ یہ انٹرفیس تیزی کے ساتھ سوئچنگ اور تیز رفتار انتظام کے ذریعے بلاکسی تعطل اضافی مواد کی تلاش کی سہولت فراہم کرتی ہے جس میں بوٹنگ اور لوڈنگ بھی جلدی ہوتی ہے۔ ایل جی اپنے صارفین کو جادوئی ریموٹ کے ذریعے سہل پسند کی سہولت دیتا ہے جس کے بعد ٹی وی کو کنٹرول کرنا اتنا ہی آسان ہے جیسے ایک کمپیوٹر ماو ¿س کا استعمال ہے ۔ 



0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی