ایل جی اور گوگل نے مشترکہ طور پر اولیڈ ٹی وی کو فروغ دینے کا اعلان کردیا

ایل جی الیکٹرانکس اور گوگل نے نامیاتی روشنی اخراج کرنے والے خصوصی اولیڈ (OLED) ٹی وی کی تشہیری مہم مشترکہ طور پر شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ 

ایل جی کے مطابق وہ اپنے اولیڈ ٹی وی کی فروخت میں عالمی سطح پر وسعت لائے گی اور عالمی سطح کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے صارفین کو ہدف بنا کر اپنا برانڈ قائم کریگی۔ ایل جی نے کسی واضح مدت کا ذکر کئے بغیر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اعلیٰ معیار کے ٹی وی کے لئے اس نے دس کروڑ صارفین کا ہدف طے کیا ہے ۔ 

ایل جی گوگل کی مختلف سہولیات استعمال کرے گا جیسے اس کا سرچ انجن اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب ہے تاکہ مارکیٹ میں اولیڈ مصنوعات سے متعلق آگہی میں فروغ دیا جائے۔ 

ایل جی الیکٹرانکس کے وائس پریذیڈنٹ کم کی وان نے بتایا کہ 'ہمارے پاس ممکنہ ایسے صارفین ہوں گے جو اعلیٰ معیار کے ٹی وی مصنوعات کی حقیقی اہمیت کو محسوس کریں ۔ '

ایل جی کو توقع ہے کہ وہ گوگل کے جدید برانڈ امیج کے ساتھ مشترکہ اتحاد کے ذریعے اپنے اولیڈ ٹی وی کے لئے مختلف کاروباری ماڈلز پیش کرے گا۔ 

گوگل کوریا کے کنٹری ڈائریکٹر جان لی نے بتایا کہ
'مصنوعات کی تشہیر اور مارکیٹنگ کے ذریعے گوگل اپنے صارفین سے موثر رابطے کے ساتھ خرید و فروخت کرنے والوں کی مدد کررہا ہے۔ ہم عالمی سطح کی کمپنیوں جیسے ایل جی کے ساتھ اپنی مزید کاوشیں جاری رکھیں گے تاکہ ان کی مصنوعات کو اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ذریعے عالمی سطح پر فروغ دیا جائے۔ '



ایل جی الیکٹرانکس میں ہوم انٹرٹینمنٹ سمندر پار سیلز اور مارکیٹنگ گروپ کے پریذیڈنٹ کم کی وان (بائیں سے دوسرے) اور گوگل کوریا کے کنٹری ڈائریکٹر جان لی (دائیں سے دوسرے) عالمی مارکیٹ میں ایل جی کے اولیڈ ٹی وی کو فروغ دینے کے معاہدے پر دستخط کے بعد سیول میں واقع گوگل کی عمارت میں موجود ہیں۔ 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی