ایل جی نے سب سے کم وزنی مائیکرو ایل ای ڈی پروجیکٹر متعارف کرادیا

کراچی:  ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے منی بیم سیریز پروجیکٹرز کے سلسلے میں میں اب تک کا سب سے جدید ترین منی بیم نانو Minibeam Nano (Model PV150G)) پروجیکٹر متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ ایل جی کا سب سے چھوٹا، سب سے کم وزنی اور انتہائی کم قیمت پروجیکٹر ہے۔ دنیا کے صف اول کے ایل ای ڈی پروجیکٹر بنانے والی کمپنی ایل جی اب اس مقام پر پہنچ گئی ہے کہ وہ پروجیکٹر مارکیٹ کی سمت متعین کرے۔ انتہائی چھوٹے پروجیکٹر منی بیم کے ذریعے کسی تار یا وزن کی پریشانی کے بجائے انتہائی آسانی اور سہولت کے ساتھ صارفین اسے تفریحی انداز میں سنیما کی طرح بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ 




اس کا وزن محض 270 گرام ہے جو ایک چھوٹی مجلد کتاب سے بھی کم ہے ۔ منی 
بیم نانو خصوصیات میں کمی نہیں ہے۔ اس میں وائرلیس کی سہولت ہے جس کے ذریعے انتہائی آسانی کے ساتھ یہ اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کے ساتھ منسلک ہوکر اسی وقت بڑی اسکرین پر منظر کشی کرسکتا ہے۔ منی بیم نانو کے ذریعے فلمیں، تصویریں، میوزک یہاں تک کہ آفس ڈاکومنٹس کو یو ایس بی ڈرائیو سے چلا سکتا ہے۔ اس کی بہترین بیٹری 3800 ایم اے ایچ ہے، یہ اکیلی بیٹری سے 2 گھنٹے تک چل سکتا ہے۔ یہ پروجیکٹر کسی تار کے بغیر اسکرین مررنگ (Screen Mirroring ) جیسے میرا کاسٹ اور وائی فائی ڈائریکٹ کے ذریعے اسمارٹ فون سے منسلک ہوجاتا ہے اور یوں فلموں، اسپورٹس، ٹی وی پروگرام بڑی اسکرین سے لطف اندوز ہونے کے لئے یہ بہترین ڈیوائس بن جاتی ہے 

منی بیم نانو کی جدید ایل ای ڈی لیمپ میں جگمگ کرتے قدرتی رنگ ہیں جنہیں 30 ہزار گھنٹوں کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے اور اگر انہیں روزانہ 8 گھنٹے چلایا جائے تو یہ 10 سال کے مساوی ہیں۔ آٹو کی اسٹون (Auto Keystone ) کی سہولت خودکار طور پر منظر کشی کی جگہ متعین کرتی ہے جس کے نتیجے میں بہترین زاویئے سے منظر کشی میں مدد ملتی ہے۔ 100 انچ قطر کی تصویر کے ڈسپلے کے باعث یہ دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ گھر میں سنیما جیسا لطف دیتا ہے۔ 

ایل جی کے ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی کے ٹی وی اور مانیٹر ڈیویژن کے سربراہ اور سینئر وائس پریذیڈنٹ لی ان کیو نے بتایا ، ''دنیا میں نمبر ایک ایل ای ڈی پروجیکٹر کے طور پر ہم ان صارفین کی منی بیم کے سلسلے میں دلچسپی کے لئے پرعزم ہیں جن میں موبائل کا استعمال بڑھ رہا ہے اور جب ان کی اپنی انٹرٹینمنٹ کا معاملہ ہوتا ہے تو وہ بڑی اسکرین کی سہولت سے بھی دستبردار نہیں ہونا چاہتے۔ منی بیم نانو ان کے لئے ایک بہترین پروجیکٹر ہے جو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کو ترجیح دیتے ہیں، یہ ایک کلوگرام کا محض چوتھائی حصہ ہے اور مزید کچھ منتقل کرنے کے مقابلے میں منی بیم نانو کا وزن کچھ بھی نہیں ہے۔ "

منی بیم نانو رواں مہینے کے آغاز سے اہم مارکیٹوں بشمول شمالی امریکہ، ایشیائ، یورپ، افریقہ/مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکہ میں دستیاب ہوگا۔ صارفین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ دستیابی اور قیمت کے حوالے سے مزید تفصیلات کے لئے ایل جی کی مقامی ویب سائٹ چیک کرتے رہیں۔ 

0/کمنٹس:

جدید تر اس سے پرانی