کراچی(پی آر) دنیا بھر میں تاجروں، ڈیولپرز اور صارفین کے لئے ادائیگیوں کی بین الاقوامی سہولت فراہم کرنے والی معروف عالمی کمپنی ویزا (Visa)اور موبائل و آن لائن ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنی اسٹرائپ (Stripe)نے نئی ٹیکنالوجیز کی فراہمی کے سلسلے میں اہم شراکت داری کا اعلان کردیا ہے۔
اس شراکت داری کے ذریعے اسٹرائپ بین الاقوامی سطح بالخصوص ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں تیزی کے ساتھ وسعت لائے گی جس کے نتیجے میں ویزا کی اپنے شراکت داروں کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی رسائی میں اضافہ ہوگا۔ اپنی ترقی کو آگے بڑھانے اور مشترکہ طور پر طویل المدت اقدامات کے لئے ویزا نے اسٹرائپ میں اہم سرمایہ کاری بھی کی ہے۔
مشترکہ طور پر کام کرتے ہوئے دونوں کمپنیاں ای کامرس میں مزید پیش قدمی کرتے ہوئے بین الاقوامی ادائیگی کے لئے بائی بٹنز (buybuttons) جیسی نئی اور دیگر جدت انگیز سہولیات فراہم کرنے کے قابل ہوجائیں گی۔ اسٹرائپ اے پی آئی (APIs) اور ایس ڈی کے (SDKs) کے ذریعے ویزا کے نیٹ ورک کی استعداد کے ساتھ منسلک ہونے والے بیٹا پارٹنرز میں سے ایک ہے۔ جو ڈیولپر کمیونٹی کو پیمنٹ اور رسک مینجمنٹ سروسز، ویزا کی ٹوکن کی سروس اور سیکورٹی ٹیکنالوجیز کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس مشترکہ کاوش کے ذریعے ڈیولپر کمیونٹی کے لئے ویزا اور اسٹرائپ کی جانب سے دنیا بھر میں ادائیگیوں کے نظام میں مختلف جہتوں سے وسعت آئے گی۔
ویزا کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ برائے انوویشن اینڈ اسٹریٹجک پارٹنرشپ، جم مک کارتھی نے بتایا،

" کامرس کے نئے استعمال میں بے انتہا ترقی کے ذریعے عالمگیر ڈیولپر کمیونٹی کے بااختیار ہونے سے ویزا ادائیگیوں کے پورے نظام میں اپنی شراکت داری میں وسعت لارہے ہیں۔ ہم اسٹرائپ کے ساتھ کام کرنے پر انتہائی پرجوش ہیں اور اپنے مشترکہ اثاثوں میں وسعت کے ذریعے بین الاقوامی طور پر نئی اقسام کے تاجروں اور ڈیولپرز کو ہم مفید پیشکش کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔ "
اسٹرائپ کے شریک بانی اور سی ای او پیٹرک کولیسن نے بتایا ،
"اسٹرائپ کا عزم ہے کہ ڈیولپرز وہ سہولتیں فراہم کریں جس سے ان کے لئے محفوظ ترین اور منفرد انداز سے خریداری کی ضرورت پیدا کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ویزا سے شراکت کے ساتھ دنیا بھر میں مارکیٹوں میں وسعت لانے سے متعلق ہماری استعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگا اور ڈیولپرز کو ہاتھ کے ہاتھ استعمال کے موقع پر مزید کنٹرول فراہم ہو گااور ہم اس امکان کے بارے میں انتہائی پرجوش ہیں۔"
ایک تبصرہ شائع کریں